پی ایس ایل 10 کی واپسی کی تیاریاں، ری شیڈولنگ پر مشاورت جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ کا دسویں ایڈیشن ایک بار پھر میدان سجانے کو تیار ہے، پی سی بی نے ٹورنامنٹ کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے مشاورتی عمل تیز کر دیا ہے اور پیر کو اس حوالے سے اہم اجلاس متوقع ہے ملتان سلطانز نے اپنے باقی ماندہ واحد میچ میں صرف مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ غیرملکی کھلاڑیوں کو واپس مدعو نہیں کرے گی کیونکہ ٹیم پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا ایڈیشن بھارتی جارحیت کے باعث اس وقت معطل کر دیا گیا تھا جب راولپنڈی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان 27واں میچ شیڈول تھا، اسی دن صبح اسٹیڈیم کے قریب بھارتی ڈرون گرنے کے واقعے کے بعد حفاظتی خدشات کے پیش نظر ایونٹ ملتوی کر دیا گیا ابتدا میں بقیہ 8 میچز دبئی میں کرانے کا فیصلہ ہوا لیکن بعد ازاں حکومتی مشاورت پر پی ایس ایل کو غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا، تاہم اب جنگ بندی کے بعد صورتحال بہتر ہوئی ہے جس کے بعد پی ایس ایل کی بحالی پر دوبارہ غور کیا جا رہا ہے پی سی بی حکام نے فرنچائزز کو ہدایت دی ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی سے متعلق معلومات حاصل کریں، کسی کھلاڑی پر دباؤ نہیں ڈالا جائے گا اور جو دستیاب نہیں ہوں گے ان کی جگہ مقامی کھلاڑی شامل کیے جائیں گے، لیگ کو مکمل کرنے کے لیے فائنل سمیت تمام آٹھ میچز پاکستان میں کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یہ تمام میچز ایک ہی وینیو پر بھی ممکن ہو سکتے ہیں پوائنٹس ٹیبل کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 13 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف میں پہنچ چکی ہے جبکہ باقی تین پوزیشنز کے لیے سخت مقابلہ جاری ہے، کراچی کنگز دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور لاہور قلندرز و پشاور زلمی کے درمیان رسائی کی جنگ ابھی باقی ہے، پشاور کو پلے آف میں پہنچنے کے لیے دونوں باقی میچز جیتنے ہوں گے جن میں سے ایک کراچی سے اور دوسرا لاہور سے ہے پی سی بی کی کوشش ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جلد از جلد ٹورنامنٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے تاکہ لیگ کا اختتام بخیر ہو اور شائقین ایک بار پھر پی ایس ایل کے جوش و خروش سے لطف اندوز ہو سکیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ایس ایل پی سی بی کے لیے کر دیا
پڑھیں:
بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں ہماری عسکری تیاریاں جدید ہیں: دفتر خارجہ
’جیو نیوز‘ گریبترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں ہماری عسکری تیاریاں جدید ہیں۔
اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، ثالث افغان طالبان کے ساتھ ہمارے مطالبات پر نکتہ بہ نکتہ بات چیت کر رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ استنبول میں پاکستانی مذاکراتی وفد نے ثالثوں کو اپنی لوجیکل معلومات شیئر کی ہیں، یہ معلومات منصفانہ ہیں اور فتنہ الخوارج سے متعلق ہیں، ہمارے مطالبات نہایت سادہ، واضح، منصفانہ اور شواہد پر مبنی ہیں۔
طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کا واضح مؤقف ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، مذاکرات کی تکمیل تک تبصرہ نہیں کر سکتے۔ مذاکرات کے نتائج تک ہم کوئی بیان یا تبصرہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر فضائیہ نے جتنے بھی طیارے گرائے وہ اب تاریخ کا حصہ ہیں، ہم اپنی فضائیہ کی طرف سے گرائے جانے والے طیاروں کی تعداد پر کھڑے ہیں، پاک فضائیہ نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔
طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ بھارت نے امریکی صدر سے جنگ بندی کے لیے درخواست کی، امریکی صدر کا مؤقف انتہائی اہم ہے، بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں ہماری عسکری تیاریاں جدید ہیں۔