UrduPoint:
2025-05-12@20:10:28 GMT

امریکہ اور چین دو طرفہ محصولات کی نوے روزہ معطلی پر متفق

اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT

امریکہ اور چین دو طرفہ محصولات کی نوے روزہ معطلی پر متفق

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) امریکہ اور چین نے آج 12 مئی بروز پیر 90 دن کے لیے ایک دوسرے پر عائد بھاری تجارتی محصولات (ٹیرفس) میں نمایاں کمی کرنے پر اتفاق کر لیا۔ دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے مابین اس اتفاق رائے سے عالمی مالیاتی منڈیوں میں پائی جانے والی بے چینی اور معاشی سست روی کے خدشات میں کمی آنے کی امید ہے۔

یہ پیش رفت دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندوں کے مابین پہلی براہ راست ملاقات کے بعد سامنے آئی، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجارتی جنگ کے آغاز کے بعد عمل میں آئی۔ ان مذاکرات کے بعد جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیے کے مطابق فریقین نے ایک دوسرے پر لگائے گئے تین ہندسوں والے ٹیرفس کو دو ہندسوں تک لانے اور مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں ہونے والی اس ملاقات کو ''نتیجہ خیز‘‘ اور ''جامع‘‘ قرار دیا۔ ان کے مطابق، ''دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے موقف کا احترام کیا۔‘‘ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ صدر ٹرمپ نے امریکہ میں چینی تجارتی درآمدات پر 145 فیصد محصولات عائد کر دیے تھے، جبکہ دیگر ممالک کے لیے یہ شرح 10 فیصد رکھی گئی تھی۔

جواباً بیجنگ نے بھی امریکہ سے چین میں درآمدی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیرفس نافذ کر دیے تھے۔

بیسنٹ کے مطابق دونوں ممالک نے ان محصولات میں 115 فیصد پوائنٹس تک کی کمی پر اتفاق کیا ہے، جس کے بعد امریکہ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرفس 30 فیصد اور چین کی جانب سے 10 فیصد رہ جائیں گے۔ اس اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر مذاکرات جاری رکھنے کے لیے ایک مستقل مکینزم قائم کریں گے۔

چینی وزارت تجارت نے مذاکرات میں ہونے والی ''نمایاں پیش رفت‘‘ کو سراہتے ہوئے اسے دونوں ممالک اور دنیا کے لیے مفید قرار دیا۔ اس وزارت کے مطابق، ''ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ یکطرفہ طور پر محصولات بڑھانے کے غلط عمل کو درست کرنے کے لیے چین کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔‘‘ اس پیش رفت کے بعد امریکی ڈالر، جو اپریل میں ٹیرف پالیسی کے آغاز کے بعد سے دباؤ کا شکار تھا، دوبارہ مستحکم ہوا جبکہ امریکی اسٹاک مارکیٹ اور یورپی اور ایشیائی منڈیاں بھی مثبت رجحان کے ساتھ بند ہوئیں۔

عالمی ادارہ تجارت (ڈبلیو ٹی او) کی سربراہ نگوزی اوکونجو ایویلا نے بھی ان مذاکرات کو ''ایک اہم پیش رفت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا، ''موجودہ عالمی کشیدگی کے تناظر میں یہ پیش رفت نہ صرف امریکہ اور چین بلکہ دنیا کی دیگر بالخصوص کمزور معیشتوں کے لیے بھی حوصلہ افزا ہے۔‘‘ جنیوا میں یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہوئی، جب امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر اشارہ دیا تھا کہ وہ چینی درآمدات پر محصولات کو 80 فیصد تک کم کر سکتے ہیں۔

تاہم وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے وضاحت کی کہ امریکہ یکطرفہ طور پر ٹیرفس میں کمی نہیں کرے گا اور چین کو بھی رعایتیں دینا ہوں گی۔

واضح رہے کہ اس ملاقات سے چند روز قبل صدر ٹرمپ نے برطانیہ کے ساتھ ایک غیر رسمی تجارتی معاہدہ کیا، جو کہ واشنگٹن کی جانب سے ٹیرفس اقدامات کے نافذ کیے جانے کے بعد کسی ملک کے ساتھ کیا گیا پہلا معاہدہ تھا۔

پانچ صفحات پر مشتمل اس غیر پابند معاہدے نے سرمایہ کاروں کو یہ یقین دہانی کرائی کہ امریکہ مخصوص شعبوں کے لیے ٹیرفس میں نرمی پر بات چیت کے لیے تیار ہے، اگرچہ زیادہ تر برطانوی مصنوعات پر 10 فیصد محصولات کو بدستور برقرار رکھا گیا ہے، جو دیگر ممالک کے لیے بھی محصولات کی ایک ممکنہ بنیاد بن سکتا ہے۔

شکور رحیم، اے ایف پی کے ساتھ

ادارت: مقبول ملک

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دونوں ممالک کی جانب سے کے مطابق اور چین پیش رفت کے ساتھ کے لیے کے بعد

پڑھیں:

بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا یکطرفہ فیصلہ واپس لینا ہوگا، سابق مشیر قومی سلامتی امور

اسلام آباد:سابق مشیرقومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصرجنجوعہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا یکطرفہ فیصلہ واپس لینا ہوگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصرجنجوعہ نے کہا کہ جنگ بندی کے نتیجے میں بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر اپنا یکطرفہ فیصلہ واپس لینا ہوگا۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی کارروائیاں بھی بند کرنی ہوں گی۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ پاک افواج نے آج دشمن کو سبق سکھا دیا کہ ہر دفعہ منہ اٹھاکر پاکستان کی طرف نہیں آنا۔ پاکستان کا جواب خطے کی صورتحال اور مودی کے مستقبل کو بدل کر رکھ دے گا۔
قبل ازیں نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور سلامتی کیلئے کوشش کی، پاکستان نے امن کی کاوشوں میں خودمختاری، سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • تجارتی جنگ ٹل گئی ؛امریکہ اور چین ٹیرف کم کرنے پر متفق
  • چین امریکا تجارتی جھگڑا ختم، دونوں محصولات کم کرنے پر راضی
  • چین اور امریکہ نے محصولات میں نمایاں کمی پر اتفاق کر لیا
  • عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
  • روس، یوکرین کی تین روزہ جنگ بندی کا اختتام، پیوٹن کی براہ راست مذاکرات کی پیشکش
  • سندھ طاس معاہدہ کی معطلی؛ جنگ بندی کے باوجود بھارت اپنی روایتی ڈھٹائی پر قائم
  • بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا یکطرفہ فیصلہ واپس لینا ہوگا، سابق مشیر قومی سلامتی امور
  • پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق: امریکی صدر ٹرمپ 
  • پاکستان اور بھارت فوری سیز فائر پر متفق ہو گئے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تصدیق کر دی