پاکستان کی تاریخ میں سونے کی قیمت میں سب سے بڑی کمی، کتنا سستا ہوا؟ جانئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پاکستان کی تاریخ میں سونے کی قیمت میں آج ریکارڈ کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ سنہری دھات کئی ہزار روپے فی تولہ سستی ہو گئی ہے۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ آج ملک کی تاریخ میں سونا ریکارڈ سستا ہوا ہے اور آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر 12 مئی کو ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 10 ہزار 400 روپے کم ہوئی ہے۔
قیمت میں اتنی بڑی گراوٹ کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 40 ہزار 500 روپے کا ہو گیا ہے۔اسی تناسب سے 10 گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 917 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 91 ہزار 923 روپے ہو گئی ہے۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی آج سونا 104 ڈالرز کمی کے بعد 3221 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت میں کے بعد
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنا ٹیکس شامل ہے؟ حقیقت سامنے آگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد کیے گئے ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر 94 روپے 89 پیسے اور ایک لیٹر ڈیزل پر 95 روپے 35 پیسے کے برابر ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ اس طرح فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 36 فیصد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 35 فیصد ٹیکس کی مد میں شامل ہیں۔
دستاویزات کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 37 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 78 روپے 2 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے طور پر وصول کیے جا رہے ہیں۔ اس طرح عوام کو فی لیٹر پیٹرول کی اصل قیمت کے مقابلے میں نمایاں حد تک زیادہ ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔
اسی طرح فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں بھی بھاری ٹیکس شامل ہیں۔ ڈیزل پر 15 روپے 84 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 77 روپے ایک پیسہ پیٹرولیم لیوی اور ڈھائی روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد کی گئی ہے۔ یہ تمام ٹیکسز مل کر ڈیزل کی اصل قیمت کو تقریباً ایک تہائی بڑھا دیتے ہیں۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکس عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھا دیتے ہیں کیونکہ ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر براہِ راست اثر پڑتا ہے۔ ماہرین کے مطابق حکومت کو ریونیو کے حصول کے ساتھ ساتھ عوام کو ریلیف دینے پر بھی غور کرنا ہوگا تاکہ مہنگائی کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔