بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کی تجویز شامل، 50 ارب روپے تک کافائدہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے آئندہ بجٹ کے لئے آئی ایم ایف کے ساتھ مجوزہ ٹیکسیشن اقدامات کے اہم نکات پیش کردیے۔
جنگ اور دی نیوز میں شائع مہتاب حیدر کی رپورٹ کے مطابق نکات میں مختلف انکم سلیب میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ 10 فیصد تک کم کرنا بھی شامل ہے، اگر آئی ایم ایف نے مجوزہ کمی پر اتفاق کیا تو آئندہ بجٹ میں انہیں 50 ارب روپے تک کا ریلیف مل سکتا ہے۔
آئندہ بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لئے آئی ایم ایف اور پاکستانی ٹیم 14 مئی سے 22 مئی تک مذاکرات کریں گے۔
سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے بجٹ میں ریلیف اقدامات کے نتیجے میں محصولات کے نقصانات کی تلافی کے لئے اضافی ٹیکس اقدامات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
پی سی بی کا معطل شدہ ڈومیسٹک کرکٹ بحال کرنے کا فیصلہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
این ایف سی ایوارڈ میں ترمیم کی تجویز پر سنگین تحفظات ہیں،بلاول
کراچی (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سی ای سی اجلاس کےبعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کوبتایا کہ آرٹیکل 243 پر حکومت کی مکمل حمایت کرینگے،اصولی طور پر آئینی عدالت کے حق میں ہیں۔دیکھیں گے حکومت کے ساتھ مزید کن نکات پر اتفاق رائے ہوسکتا ہے۔ ججز ٹرانسفرپر پیپلز پارٹی نے اپنی تجاویز تیار کی ہیں۔دوہری شہریت کے معاملے پر پیپلز پارٹی مجوزہ ترمیم کی حمایت نہیں کریگی ۔ججزٹرانسفر پر جوڈیشیل کمیشن کیساتھ کیساتھ متعلقہ جج کی رائے بھی لی جائیگی ۔بلدیاتی نظام میں سب سے زیادہ ما لی خودمختاری سندھ میں دی گئی ہے۔پیپلز پارٹی کے گزشتہ منشور میں بھی
این ایف سی ایوارڈ میں ترمیم کی تجویز پر سنگین تحفظات ہیں۔اس شق کے تحت صوبوں کے شیئرز بڑھ سکتے ہیں کم نہیں ہوسکتے۔میثاق جمہوریت کے دیگر مسائل کو بھی دیکھانا چاہیئے۔میثاق جمہوریت کے نامکمل ایجنڈے پر بھی بات ہونی چاہیے۔اصولی طور پر پیپلز پارؔٹی آئینی عدالت کے حق میں ہے۔