اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق 8مئی کوختم ہونے والے ہفتے ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1417روپے ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.47فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1423روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اس کے برعکس 8مئی کوختم ہونے والے ہفتے ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1424روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.

34فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1420روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق 8مئی کوختم ہونے والے ہفتے اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1402روپے، راولپنڈی1386روپے، گوجرانوالہ1450روپے، سیالکوٹ1420، لاہور1461روپے۔

فیصل آباد1400روپے، سرگودھا1400روپے، ملتان1429روپے، بہاولپور1450، پشاور1416روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1370روپے ریکارڈکی گئی۔

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1339روپے،حیدرآباد1398روپے،سکھر1500روپے، لاڑکانہ 1416روپے،کوئٹہ 1450اورخضدارمیں 1443روپے ریکارڈ کی گئی۔

اگر بھارت سے مذاکرات ہوئے تو پانی، دہشتگردی اور کشمیر پر بات ہوگی: وزیر دفاع

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری ریکارڈکی گئی کی گئی

پڑھیں:

ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی 

بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک کے تمام صارفین پر ہوگا۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 5 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ
  • قیامت سے پہلے قیامت ، لاپتا 7سالہ آمنہ کی بوری بند لاش برآمد
  • رائے ونڈ جانے والے تمام راستے بند، انخلاء کے دوران ون وے ٹریفک سسٹم نافذ
  • فوج سرحدوں کی حفاظت کرے ،شہروں کی ہم کر لیں گے، آفاق احمد
  • ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
  • ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی 
  • پاکستان کے بڑے شہروں کے ہوائی اڈوں کی نجکاری کے حوالے سے اہم فیصلے
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے میزبان شہروں کا اعلان، پاکستان کے میچز سری لنکا میں ہوں گے
  • جڑواں شہروں میں گندم اور آٹے کے بحران کا آغاز
  • کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا