فائل فوٹو

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مودی کی پاکستان مخالف مہم اس کی سیاسی ناکامیوں کا اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی دہشتگردی کو جنگ سے جوڑ کر عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان مودی کو یہ خطرناک منصوبہ معمول بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پتہ نہیں تھا پاکستان کا ردعمل اتنا تباہ کن ہو گا، بھارتی آرمی چیف: مودی ٹکے ٹوکری ہو گیا، خواجہ آصف

اسلام آباد‘ نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی ) شکست خوردہ بھارتی فوج کے سربراہ کا ایک اور اعترافی بیان سامنے آگیا۔ بھارتی آرمی چیف اپیندر دویدی نے کہا ہے کہ آپریشن سندور بنا سوچے سمجھے شروع کیا گیا، ہمیں پتہ ہی نہیں تھا کہ کرنا کیا ہے اور پاکستان کا ردعمل اتنا تباہ کن ہوسکتا ہے۔ بھارتی آرمی چیف نے آپریشن سندور کو شطرنج سے تشبیہہ دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ بھارت پاکستان کے تباہ کن ردعمل سے بھی لاعلم تھا۔ دوسری طرف وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 3 ماہ کے بعد بھارتی ایئر چیف خواب خرگوش سے جاگ اٹھے اور انہیں خیال آیا کے انہوں نے پاکستانی طیارے تباہ کیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی کی شمشان گھاٹ میں جلی اور راکھ ہوئی سیاست کو زندہ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ مودی وطن میں اور دنیا میں ٹکے ٹوکری ہو چکے ہیں، ایسی بھونڈی کوشش نے بھارت کی رہی سہی ساکھ کو بھی مٹی میں ملا دیا۔ وزیر دفاع نے کہا تھا یہ مضحکہ خیز ہے کہ بھارتی فوج کے سینئر افسران کو ان ناکامیوں کا چہرہ بنایا جا رہا ہے، جو دراصل بھارتی سیاسی قیادت کی سٹرٹیجک کوتاہیوں کا نتیجہ ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تین ماہ تک بھارت کی جانب سے کوئی ایسا دعویٰ سامنے نہیں آیا جبکہ پاکستان نے فوری طور پر بین الاقوامی میڈیا کو تفصیلی تکنیکی بریفنگز دیں اور غیر جانبدار مبصرین اور غیر ملکی انٹیلی جنس رپورٹس نے متعدد بھارتی طیاروں، بشمول رافیلز کی تباہی کی تصدیق کی، جس کا اعتراف بعض عالمی رہنماؤں اور بھارتی سیاست دانوں نے بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تاریخی اقدام
  • بی ایل اے بے نقاب: دہشت گردی اور مودی کی پشت پناہی کا گٹھ جوڑ
  • خیبر پختونخوا: جرگے کی ناکامی کے بعد باجوڑ میں آپریشن شروع، لیکن جرگہ ناکام کیوں ہوا؟
  • ‏ قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا سیاسی ناکامی کا اعتراف، کارکنوں کو حلف سے آزاد کردیا
  • پاکستان ترکمانستان تعلقات میں نیا سنگِ میل، وزیر خزانہ کو اشک آباد انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت
  • میاں نواز شریف ہمیشہ سروسز چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے مخالف رہے، رانا ثناء اللہ
  • بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بیان مضحکہ خیز ہے کہ اس پر کیا تبصرہ کیا جائے: سینیٹر عرفان صدیقی
  • پتہ نہیں تھا پاکستان کا ردعمل اتنا تباہ کن ہو گا، بھارتی آرمی چیف: مودی ٹکے ٹوکری ہو گیا، خواجہ آصف
  • شیری رحمن نے کشمیریوں کی تاریخی و مزاحمتی کتابوں پر مودی سرکار کی پابندی کو فسطائیت کی بدترین مثال قرار دیدیا
  • شیری رحمان کی کشمیریوں کی تاریخی و مزاحمتی کتابوں پر بھارتی پابندی کی مذمت