سب ایڈیٹر ’’نوائے وقت ‘‘ حافظ امجد کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں، نارنگ میں سپرد خاک
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت) مقامی سماجی شخصیت الیاس فوجی کی اہلیہ تقی عباس علی مقامی بنک آفیسر کی والدہ اور سب ایڈیٹر نوائے وقت حافظ محمد امجد کی ہمشیرہ وفات پا گئیں۔ نماز جنازہ رفیق آباد میں ادا کی گئی جس میں سماجی، سیاسی، مذہبی شخصیات سمیت مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی کوشش کی بھرپور مزاحمت کریں گے: حافظ نعیم الرحمان
---فائل فوٹوجماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی کوشش کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مافیا پہلے چینی برآمد کرتا ہے اور پھر درآمد کرتا ہے، تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دے رہا ،جاگیردار ٹیکس نہیں دے رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنی مرضی کے فیصلے چاہتی ہے، حکومت کو اب مخصوص نشستیں مل گئی ہیں، مخصوص نشستوں کا فیصلہ آئین کے منافی ہے۔
حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حقوق پر کسی کو سمجھوتہ کرنے نہیں دیں گے۔