بھارت کے وحشیانہ حملوں میں 40 شہریوں اور 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا : آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ بھارت کے وحشیانہ حملوں میں 40 شہریوں اور 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور7 مئی کی درمیانی شب، بھارتی افواج نے بلا اشتعال اور قابل مذمت وحشیانہ حملے شروع کیے، ان حملوں میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ بھارتی حملوں میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں7خواتین اور 15 بچے شامل ہیں جب کہ حملوں میں 10خواتین اور 27 بچوں سمیت 121 افراد زخمی ہوئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی مسلح افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور مادروطن کا دفاع کرتے ہوئے 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جب کہ مسلح افواج کے 78 جوان زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے جوانوں میں نائیک عبدالرحمان،لانس نائیک دلاور خان،لانس نائیک اکرام اللہ، نائیک وقار خالد، سپاہی محمد عدیل اکبر اور سپاہی نثار شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پاک فضائیہ کےاسکواڈرن لیڈرعثمان یوسف، چیف ٹیکنیشن اورنگزیب،سینئر ٹیکنیشن نجیب، کارپورل ٹیکنیشن فاروق اور سینئر ٹیکنیشن مبشر بھی شہدا میں شامل ہیں۔
"پاکستان کی حدود میں ایک انچ بھی داخل نہ ہونے دو" ایئر چیف کے احکامات اور کشیدگی کا فیصلہ کن مرحلہ کون سا تھا؟ مزید تفصیلات سامنے آگئیں
آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانی، ہمت، لگن اور غیر متزلزل حب الوطنی کی لازوال علامت ہے، شہدا کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، قوم جارحیت کے سامنے پرعزم ہے، اس میں کوئی ابہام نہیں رہنا چاہیے،پاکستان کی خودمختاری یا علاقائی سالمیت کوچیلنج کرنے کی کوشش کا بھرپوراورفیصلہ کن جواب دیا جائیگا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر حملوں میں
پڑھیں:
آرمی چیف کا کمبائنڈ ملٹری اسپتال راولپنڈی کا دورہ، جوانوں اور شہریوں کی عیادت
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا اور معرکہ حق میں زخمی اہلکاروں سے ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے زخمی فوجی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے معرکہ حق میں زخمی اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور جوانوں کی غیر معمولی بہادری اور فرض شناسی کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مسلح افواج کی جانب سے زخمیوں کی مستقل دیکھ بھال، بحالی اور فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی بہادری اور قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ہر فرد کیساتھ پُرعزم یکجہتی کیساتھ کھڑی ہے، دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق / آپریشن بنیان مرصوص کے دوران متحد اور پُرعزم ردعمل سامنے آیا، یہ ردعمل عوام کی ثابت قدم حمایت کیساتھ ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکا ہے۔