انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 سے 15 جون تک لارڈز میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے، اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
الیکس کیری، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس، میٹ کوہنیمن اور مارنوس لبوشین بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اسکاٹ بولینڈ، نیتھن لیون، مچل اسٹارک اور بیو ویبسٹر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ دورۂ ویسٹ انڈیز کےلیے بھی یہی 15 رکنی اسکواڈ برقرار رہے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جون سے برج ٹاؤن میں شروع ہو گا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اسکواڈ کا

پڑھیں:

پاک بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان، میچز کب کھیلے جائیں گے؟

لاہور:بنگلادیش کے خلاف 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، تینوں میچز کا میزبان ڈھاکا ہوگا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے 16 جولائی کو بنگلہ دیش جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی کو ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔
تینوں میچز بنگلادیش کے وقت کے مطابق شام 6 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے) شروع ہوں گے۔
دونوں ٹیموں نے حال ہی میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 3 میچوں کی ٹی20 سیریز میں مدمقابل آئیں تھی جہاں گرین شرٹس نے کلین سوئپ کیا تھا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • نگہت عمر T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل مرحلے میں داخل
  • ایشین 6 ریڈ ٹیم چیمپئن شپ: پاکستان ون، پاکستان ٹو کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی
  • (پاکستان بمقابلہ بھارت ) ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن ٹکراؤآج
  • قومی اسکواش چمپئن شپ، سیڈڈ کھلاڑیوں کی شاندار فتح
  • آئی سی سی نےکرکٹ میں نئےقوانین متعارف کرادیئے
  • نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی کپتان کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اعلان
  • پاک بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان، میچز کب کھیلے جائیں گے؟
  • پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
  • ورلڈ بینک نے بلوچستان کیلئے 19کروڑ 40 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دیدی
  • 5 سنچریوں کے باوجود انگلینڈ سے شکست ، بھارت نے ٹیسٹ کرکٹ کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا