ترکیے کے سفیر نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کیوں کی؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ترک سفیرعرفان نِذیرولو نے ملاقات کی ہے، دونوں ممالک کی عدلیہ کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق منگل کے روز ترکیے کے سفیر عرفان نذیرولو نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی سے ملاقات کی۔ چیف جسٹس نے ترک سفیر کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور اپنی دورہ ترکیہ کے دوران ترک عدلیہ کی جانب سے بے مثال مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا چین اور ترکیہ کا دورہ مکمل، کل وطن پہنچیں گے
چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے حال میں ترکیے میں آئینی عدالت کے قیام کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریبات میں شرکت کی تھی۔
ترک سفیر سے ملاقات کے موقع پر چیف جسٹس نے دونوں ممالک کی عدلیہ کے درمیان دیرینہ اور گہرے تعلقات پر روشنی ڈالی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ان تعلقات کی بنیاد باہمی احترام، مماثل عدالتی روایات اور گہرے ثقافتی مشترکات پر ہے۔
عدالتی اُمور کے میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور رُوبہ عمل بہترین پیشہ ورانہ روایات کے تبادلے کے ضِمن میں چیف جسٹس نے کہا کہ دونوں ملکوں کی عدلیہ کے درمیان تعاون کو ضلعی عدلیہ کی سطح تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس سے ایران اور ترکیہ کے سفیروں کی ملاقات، عدالتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستانی عدلیہ کا ترکیے کے عدالتی نظم، عدالتی عمل کی ڈیجیٹائزیشن اور عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کا مشاہدہ پاکستان میں تمام سطح کے عدالتی افسران کے لیے مفید ہوگا۔
ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مستقل ادارہ جاتی تعاون اور نئے علوم کے اشتراک کے لیے دونوں ممالک کی عدلیہ کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان ترکیے جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس سپریم کورٹ سفیر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ترکیے جسٹس یحیی ا فریدی چیف جسٹس سپریم کورٹ سفیر کی عدلیہ کے درمیان چیف جسٹس نے جسٹس یحیی
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں پہلے سے موجود برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔