سندھ طاس معاہدے سے چھیڑ چھاڑ اقدام جنگ ہوگا، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سندھ طاس معاہدے سے چھیڑ چھاڑ پر بھارت کو خبردار کردیا۔
میڈیا انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان واضح کر چکا سندھ طاس معاہدے سے چھیڑ چھاڑ، پاکستان کے پانی کا رخ موڑنا یا اسے روکنے کی کوشش اقدامِ جنگ ہوگا۔
پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز اور نفرت پر مبنی بیانات مسترد کردیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی برابری اور دفاعی توازن ثابت کردیا، اب مثبت اندار میں آگے دیکھنا چاہیے، جامع مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ قوموں کو زندگی میں سنجیدہ فیصلے کرنا پڑتے ہیں، جیسے ہم نے 9 مئی کی رات کیے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے ہی بھارت سے جامع مذاکرات کےلیے تیار ہے لیکن تالی ایک ہاتھ سے نہیں بج سکتی، ایسے مسائل میں تاخیر سے بچنا سب کے مفاد میں ہے۔
اسحاق ڈار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار سے متعلق سوال پر کہا کہ میرے خیال میں ٹرمپ کا کردار بہت اہم ہے، خطے میں عدم استحکام اور خطرات کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قوم کشمیر پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر پر پیشرفت ہونی چاہیے۔ سندھ طاس معاہدے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اُمید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے اور پاکستان کو اب بھارت پر برتری حاصل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُمید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی اور وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پوری قوت سے اٹھایا جائے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قوم کشمیر پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر پر پیشرفت ہونی چاہیے۔ سندھ طاس معاہدے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے۔