Daily Pakistan:
2025-05-13@23:41:11 GMT

بھارتی فوج نے خود ہی اپنے میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT

بھارتی فوج نے خود ہی اپنے میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کردیا

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فوج نے خود ہی بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا اور کہا پاکستان کی طرف سے کسی بھی ڈرون کی کوئی اطلاع نہیں، صورت حال پُرامن اور مکمل کنٹرول میں ہے۔بھارتی صحافی برکھا دت او دیگر میڈیا پرسنز نے پاکستان پر ڈرون بھیجنے اور سیزفائر کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلائی تھیں۔برکھا دت کا دعویٰ تھا کہ جموں میں پاکستانی ڈرونز دیکھے اور پکڑے گئے ہیں اور ایسا وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر کے بعد ہوا۔بھارتی فوج نے واضح کر دیا ہے کہ ایسا کوئی ڈرون کہیں رپورٹ نہیں ہوا، جس کے بعد بھارتی میڈیا نے بھی ذرائع سے جنگ بندی کی صورتحال برقرار رہنے کی خبر نشر کی۔

پاک بھارت جنگ کے روز مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کہاں تھے؟

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

جنگ کوئی بالی ووڈ کی فلم یا رومانوی تصور نہیں؛ سابق بھارتی آرمی چیف ملکی میڈیا پر برہم

پاک فضائیہ کی شاندار جوابی کارروائی نے بھارتی فوج کے دانت کھٹے کردیئے تھے جس پر وہاں کا میڈیا بھی بلبلا اُٹھا اور اپنی عوام کو اکسانے کی کوششوں میں لگا ہوا تھا۔

بھارتی فوج کے سابق آرمی چیف جنرل منوج نراونے نے اس صورت حال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے جنگ کی حمایت کرنے پر اپنے ملکی میڈیا پر برس پڑے۔

سابق بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ جنگ کوئی رومانوی تصور نہیں بلکہ ایک بہت سنجیدہ معاملہ ہے اور اسے بالی ووڈ فلم کی طرح نہیں دیکھنا چاہیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کے لیے جنگ سب سے آخری آپشن ہونا چاہیے جب کہ دیگر تمام آپشنز ناکام ہوگئے ہوں۔

جنرل منوج نروانے کے بقول یہی وجہ ہے کہ حکومت نے بھی جنگ بندی کو ترجیح دی۔ جنگ کوئی ایسی چیز نہیں جس پر خوشی منائی جائے۔

سابق بھارتی آرمی چیف جنرل منوج نراونے نے واضح کیا کہ یہ مکمل جنگ بندی نہیں بلکہ صرف فوجی کارروائیوں کا عارضی خاتمہ ہیں۔

جنرل منوج نروانے نے مزید کہا کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں حالات کیسے بدلتے ہیں۔

انھوں نے جنگ کے ہولناک نقصانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کی لاگت اور اس کے ہولناک نتائج پر نظر ڈالیں تو اندازہ ہوگا کہ دانشمند انسان وہی ہوتا ہے جو وقت پر فیصلہ کرے تاکہ نقصان ناقابل تلافی نہ ہو جائے۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ بندی خلاف ورزیاں،بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کے جھوٹ کاپول کھول دیا
  • جنگ کوئی بالی ووڈ کی فلم یا رومانوی تصور نہیں؛ سابق بھارتی آرمی چیف ملکی میڈیا پر برہم
  • بھارتی صحافی نے گودی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا
  • پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے اشتعال انگیز، جھوٹ پر مبنی بیانات کو یکسر مسترد کردیا
  • پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا
  • بھارتی فوج نے اپنے میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا
  • عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نے فیکٹ چیک کیساتھ پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا
  • حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
  • بھارتی پائلٹ کی گرفتاری اور حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں: ترجمان پاک فوج