پشاور ،ایم پی اے فضل الہٰی کا پیسکو کے بیشتر گرڈسٹیشنز پر دھاوا، تمام فیڈرز چالو کرا دیئے،سسٹم اوور لوڈ، بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
پشاور ( نیوز ڈیسک) ایم پی اے فضل الہٰی کا پیسکو کے بیشتر گرڈسٹیشنز پر پھردھاوا۔ ایم پی اےفضل الہیٰ نے زبردستی رحمان بابا گرڈ سٹیشن سے تمام فیڈرز چالو کرا دیے۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف ایم پی اے حلقہ نیابت کے عوام کے ہمراہ پیسکو کیخلاف نکل آئے۔
زبردستی فیڈرز چالو کرانے سے سسٹم اوورلوڈ،رحمان بابا گرڈ سٹیشن سے بجلی کی سپلائی معطل۔ سپلائی معطل ہونے سے پشاور کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔ سیکڑوں مظاہرین کا پشاور سٹی گرڈ سٹیشن اور پشاور انڈسٹریل گرڈسٹیشن کا گھیراؤ ۔ ترجمان پیسکو کے مطابق
مظاہرین نے پیسکو عملے کو ڈرایا دھمکایا اور زدوکوب کیا۔ زبردستی آن کرائے گئے فیڈرز ہائی لاس فیڈرز میں شمار ہوتے ہیں۔ واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث ان فیڈرز پر لوڈمینجمنٹ کی جاتی ہے۔
پیسکو انتظامیہ نے پولیس طلب کر لی۔ زبردستی فیڈرز چالو کرانے پر ایم پی اے فضل الہیٰ کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں :آسٹریلوی صحافی کی آئی سی سی چیئرمین جے شاہ پر کڑی تنقید، ’منافق‘ قرار دے دیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایم پی اے
پڑھیں:
بلوچستان: بیشتر اضلاع میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان
— فائل فوٹوآج بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں موسم معتدل ہے اور مطلع جزوی ابر اور گرد آلود ہے، بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی موسم معتدل ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم ہے۔
محکمۂ موسمیات کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے موسم کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور گزشتہ روز سبی اور جیکب آباد ملک کے گرم ترین شہر رہے، کل سبی اور جیکب آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31، گوادر اور جیوانی میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ آج ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار، لسبیلہ اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔