موٹر وے ایم 5 پر شجاع آباد کے قریب مسافر بس میں آگ لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
لاہور:
شجاع آباد کے قریب موٹروے ایم 5 پر ایک مسافر بس میں آگ لگ گئی۔
ترجمان کے مطابق بس میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بس میں سوار تمام 47 مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
ترجمان کے مطابق مسافر بس کراچی سے بونیر جارہی تھی۔ واقعے کے بعد موٹروے پولیس کے سیکٹر کمانڈر نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔
ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس کے بروقت اقدام سے تمام مسافروں کی جان بچ گئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: قائد آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، دوسرا فرار
کراچی:کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت شاہجہان کے نام سے کر لی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گلشن اقبال سے ایک آن لائن ٹیکسی سروس کے ذریعے گاڑی بک کی اور اسے قائد آباد لے گئے۔ قائد آباد پہنچنے کے بعد ملزمان نے ٹیکسی ڈرائیور کو گاڑی سے اتار کر زبردستی گاڑی چھین لی۔
شہری کی جانب سے بروقت اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا پیچھا کیا اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک ملزم مارا گیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہو گیا،جس کی تلاش جاری ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔