بھارت کو دن میں تارے دکھا دیے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
فائل فوٹو
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ قیادت اور افواج پاکستان نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دیے۔
نارووال میں ریسکیو سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ایسی قیادت نہیں تھی جو کہتی کہ کیا اب میں حملہ کروں؟
ان کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج نے ثابت کیا کہ جنگیں تعداد سے نہیں صلاحیت سے لڑی جاتی ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت کے کروڑوں کے خریدے گئے جہاز کباڑیوں کی دکانوں کی زینت بن گئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان بحری شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، احسن اقبال
وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان بحری شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور ملک کی ساحلی پٹی سرمایہ کاروں کے لیے وسیع مواقع فراہم کر رہی ہے۔
یہ بات انہوں نے آج کراچی کے ایکسپو سینٹر میں دوسرے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس 2025 کے افتتاحی موقع پر کہی۔
وزیر نے کہا کہ پاکستان کی منفرد جغرافیائی حیثیت اسے مشرق و مغرب کے درمیان قدرتی پل اور تجارت، جدت اور اقتصادی ترقی کے لیے ایک اہم راستہ بناتی ہے۔
احسن اقبال نے بتایا کہ حکومت نیلی معیشت، قابل تجدید توانائی، ماہی گیری، معدنی وسائل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے بندرگاہوں کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیر نے مزید کہا کہ یوران پاکستان پلان کے تحت حکومت کا ہدف 2035 تک ملکی معیشت کو ایک ٹریلین ڈالر تک وسعت دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو شپ بلڈنگ، لاجسٹکس، میرین بایوٹیکنالوجی، ایکوا کلچر اور ساحلی سیاحت میں شراکت داری کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے، جو بحری صنعت میں پائیدار ترقی کے راستے ہموار کرے گی۔
ادھر کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش اور کانفرنس پاکستان کی نیلی معیشت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ کانفرنس اور ایکسپو میں 178 نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں جن میں 28 بین الاقوامی اور 150 مقامی شامل ہیں، جبکہ 44 ممالک کے 133 مندوبین بھی موجود ہیں۔
وائس ایڈمرل نے کہا کہ اس موقع پر B2B اور B2G ملاقاتیں، معاہدوں پر دستخط اور نیلی معیشت، پائیدار ترقی کے امکانات پر بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔