وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے جس جرات مندی سے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، افواج پاکستان کے تاریخی ردعمل کے بعد دشمن کو سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور ہونا پڑا، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر 1971 کا بدلہ لے لیا۔

اتوار کو یہاں اپنے حلقے میں معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے نکالی گئی اظہار تشکر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کی قربانیاں اور عزم قابل تحسین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈرونز کو وار ٹرافی کے طور پر لگانے کا اعلان، حملوں کا جواب آئے گا، عطاتارڑ

وفاقی وزیر نے اظہار تشکر ریلی میں بھرپور شرکت پر عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز رہنمائی میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا، آج پوری قوم متحد ہے، سوشل میڈیا صارفین اور میڈیا کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے بیانیہ کی جنگ لڑی۔

شیر دلیر بھائی وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا آج لاہور اپنے حلقے NA127 میں یوم تشکر ریلی کی قیادت کرتے ہوئے، عوام کا جوش و ولولہ دیدنی تھا، مسلح افواج کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی ہے۔ pic.

twitter.com/AYQX4ZYHKJ

— Kheeal Das Kohistani (@KesooMalKheealD) May 18, 2025

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف دن رات دفاع پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہے، جنرل عاصم منیر کی قیادت میں فتح میزائل جب فائر کیا گیا تو بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا تو ایئر فورس کے شاہینوں نے بھارت کے 6 جنگی جہاز مار گرائے، ہماری فضائیہ نے بھرپور طریقے سے دشمن کے حملے کو پسپا کیا اور بری افواج نے دشمن کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اڑائے جس کے بعد دشمن سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور ہوا، دشمن نہیں جانتا تھا کہ اس کا کس فوج، فضائیہ اور بحریہ سے پالا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اطلاعات موجود ہیں کہ انڈیا پراکسی کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کرے گا، عطاتارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں،وہ جان سے چلے گئے مگر انہوں نے وطن عزیز پر آنچ نہیں آنے دی۔

انہوں نے کہا کہ یہ خوش قسمت قوم ہے کہ جن کی مائیں اپنے بچوں کو جذبہ شہادت سے بڑا کرتی ہیں، جو قوم سر پر کفن باندھ کر گھر سے نکلتی ہو اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

#یوم_تشکر _معرکہ حق ????????

آپریشن بنیان مرصوص میں عظیم کامیابی پر مری میں پاک فوج اور پاکستان زندہ آباد ریلی کا انعقاد!

شرکاء نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔

شرکاء نے اللہ کے حضور شکر ادا کرتے ہوئے پاک فوج کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔#Youm_e_Tashakur pic.twitter.com/ByLOpnWNGZ

— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) May 17, 2025

وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے جو فیصلے کیے اور افواج پاکستان نے جو کردار ادا کیا وہ ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دشمن سے 1971 کا بدلہ لے لیا، ہماری بہادری افواج اور سپہ سالار نے بہادری اور دلیری سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت حواس باختہ، وفاقی وزیر عطاتارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا

انہوں نے غزوہ بدر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غزوہ بدر میں مسلمانوں کی تعداد کم ہونے کے باوجود کفار پر مسلمانوں کو غلبہ حاصل ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کی قیادت میں ملکی دفاع کو یقینی بنایا گیا، آج وزیراعظم کی ولولہ انگیز قیادت کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔

وزیراعظم نے دن رات سفارتکاروں سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان کا مقدمہ لڑا، انہوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم پہلگام واقعہ کی تحقیقات کے لیے تیار تھے مگر بدنیت دشمن تحقیقات سے بھاگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا تو ثابت ہوگیا کہ افواج پاکستان کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر جس طرح پاکستان کا مقدمہ لڑا اس کی بھی تاریخ لکھی جائے گی، پورا ملک سوشل میڈیا اور میڈیا پر بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کا مقابلہ کررہا تھا۔

پاکستان میں فتح کا جشن منایا جا رہا تھا اور بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی تھی

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہم نے انفارمیشن وار فیئر میں بھی رات دن ایک کرکے بھارتی پراپیگنڈا کا منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستان میں فتح کا جشن منایا جا رہا تھا اور بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی تھی، بھارتی عوام اپنے حکمرانوں سے سوال کر رہے تھے کہ جھوٹا پراپیگنڈا کیوں کیا گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ میاں نواز شریف کے دور میں کیے گئے چھ ایٹمی دھماکوں کی تاریخ دہراتے ہوئے اب وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں دشمن کے چھ طیارے گرائے گئے جس نے دشمن کے تمام دعوؤں کو بے نقاب کر دیا اور دشمن صرف ملبہ ہی اٹھاتے رہ گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس فتح پر ہمارے پاس سربسجود ہونے کا موقع ہے میری والدہ نے بھی دن رات ہمارے لیے دعائیں کیں اور حلقے کے ہر نوجوان، ماں بہن کا حوصلہ بڑھایا۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ہم امن پسند لوگ ہیں، پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن دشمن نے ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں کشمیر پر بات ہوگی۔

اڑان پاکستان کے تحت معاشی میدان میں بھی دشمن کو شکست دیں گے

انہوں نے کہا کہ پاکستان دوست ممالک نے بھی اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا کردار ادا کیا، چین نے بھی پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔سعودی عرب، یو اے ای، قطر، ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور جتنے ممالک ساتھ کھڑے رہے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اب امن اور اس ملک کی معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کا وقت ہے، جہاں ہم نے عسکری محاذ پر دشمن کو شکست دی ہے وہاں پر اڑان پاکستان کے تحت معاشی میدان میں بھی دشمن کو شکست دیں گے۔ اظہار تشکر ریلی کالج روڈ سے اکبر چوک جا کر اختتام پذیر ہوئی-

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اظہار تشکر ریلی بھارت پاک فوج پاکستان جنگ عطاتارڑ وزیراطلاعات

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اظہار تشکر ریلی بھارت پاک فوج پاکستان عطاتارڑ وزیراطلاعات وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت کہ وزیراعظم شہباز شریف وزیر اطلاعات نے کہا کہ عطاء اللہ تارڑ نے کہا وفاقی وزیر اطلاعات منہ توڑ جواب دیا کہا کہ وزیراعظم اظہار تشکر ریلی انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی قیادت میں سوشل میڈیا پاکستان نے پاکستان کا پاکستان کے کرتے ہوئے بھارت کو دشمن کو پاک فوج دشمن کے کے لیے

پڑھیں:

قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟

سائنس دانوں نے پہلی بار قاتل وہیل (اورکا) کے ایک ایسے غیرمعمولی رویے کا مشاہدہ کیا ہے جس میں وہ مردہ سن فش کو زور دار ٹکر مار کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاکھوں سال پرانا وہیل مچھلیوں کا وسیع و عریض قبرستان دریافت، سائنسدان حیران

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق محققین بتاتے ہیں کہ یہ عمل یا تو خوراک کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے یا پھر ممکن ہے کہ اورکا محض تفریح کے لیے ایسا کرتی ہوں۔

امریکی غیر سرکاری تنظیم ’بینیتھ دی ویوز‘ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اورکا وہیل سن فش کی دم کو پکڑے ہوئے ہے جبکہ دوسری پوری طاقت کے ساتھ اس پر حملہ کرتی ہے جس کے نتیجے میں مچھلی کے ٹکڑے بکھر جاتے ہیں۔

محقق کیتھرین آئرس کے مطابق یہ سن فش پہلے ہی مردہ تھی اس لیے یہ شکار کرنے کا عمل نہیں تھا۔

Killer whales: orcas blow fish to bits, study finds.

Video from US-based NGO Beneath The Waves shows an orca holding the tail of a sunfish, while another whale charges with full force into the already dead fish, which explodes into pieces – possibly an attempt to turn the fish… pic.twitter.com/ZK4ZUnSzMH

— AFP News Agency (@AFP) July 23, 2026

انہوں نے بتایا کہ ممکن ہے اورکا وہیل مچھلی کو کھانے میں آسانی کے لیے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر رہی ہوں تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ وہ صرف کھیل رہی ہوں، کیونکہ اورکا وہیل اپنے شکار کے ساتھ کھیلنے کے لیے مشہور ہیں۔

قاتل وہیل۔

کیتھرین آئرس نے کہا کہ اورکا اکثر اپنے شکار کو ٹکڑوں میں تقسیم کرکے اپنے گروہ کے دیگر ارکان خصوصاً بچوں اور کم عمر وہیلوں کے ساتھ بھی بانٹتی ہیں۔

یہ غیرمعمولی مناظر سال 2024 اور سال 2025 کے دوران خلیج کیلیفورنیا میں دو مختلف مواقع پر ریکارڈ کیے گئے جن کی تفصیلات سائنسی جریدے فرنٹیئرز اِن ایتھولوجی میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ میں پیش کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے: جرمنی میں ساحل پر پھنسے ہمپ بیک وہیل کو بچانے کی دوڑ، ریسکیو آپریشن جاری

تنظیم اوشن کیئر کے ڈائریکٹر برائے سائنس مارک پیٹر سیمنڈز نے اس رویے کو انسانوں کی اجتماعی دعوتوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ جیسے لوگ کھانے کے دوران سماجی روابط بھی قائم رکھتے ہیں اسی طرح اورکا وہیلوں میں بھی خوراک بانٹنے کا عمل سماجی تعلقات کا حصہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاید یہ اسی طرح ہو جیسے کسی رسمی دعوت میں میزبان گوشت کاٹ کر دوسروں میں تقسیم کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اورکا وہیل دنیا کے ذہین ترین سمندری شکاریوں میں شمار ہوتی ہیں اور شکار کے لیے نہایت پیچیدہ حکمت عملیاں استعمال کرتی ہیں۔

اس سے قبل بھی انہیں برف کے بڑے ٹکڑوں پر موجود سیل مچھلیوں کو گرانے کے لیے اجتماعی طور پر لہریں پیدا کرتے دیکھا جا چکا ہے تاکہ انہیں آسانی سے شکار کیا جا سکے۔

تحقیقی رپورٹس میں یہ بھی سامنے آ چکا ہے کہ بعض اورکا وہیل مردہ سالمن مچھلیوں کو اپنے سروں پر رکھتی ہیں تاہم اس عجیب رویے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں: ممبئی ساحل پر پھنسا 26 فٹ لمبا وہیل کا بچہ ریسکیو کے باوجود دم توڑ گیا

گزشتہ سال شائع ہونے والی ایک اور تحقیق کے مطابق سیلش سی میں رہنے والی شدید خطرے سے دوچار اورکا وہیلوں کو سمندری گھاس کے ٹکڑے توڑ کر ایک دوسرے کی صفائی اور جسم رگڑنے کے لیے بطور آلے استعمال کرتے بھی دیکھا گیا تھا۔

سن فش۔

ویسٹرن آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی سائنس دان ریبی کا ویلارڈ جو اس تحقیق کا حصہ نہیں تھیں نے کہا کہ یہ مشاہدہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ اورکا وہیل انتہائی ذہین مخلوق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے اس طرح کی تحقیقات لوگوں میں ان طاقتور سمندری شکاریوں کے لیے مزید احترام پیدا کریں گی۔

تحقیق کے مطابق سن فش دنیا کی سب سے بڑی ہڈی والی مچھلیوں میں شمار ہوتی ہے جس کا وزن 2 ہزار کلوگرام تک ہو سکتا ہے۔ اس کا چپٹا جسم اور منفرد ساخت اسے دیگر مچھلیوں سے ممتاز بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی سمندر میں وہیل اور ڈولفن کی 27 اقسام کی موجودگی خوش آئند ہے، وفاقی وزیر بحری امور

ماہرین نے واضح کیا کہ سن فش عام طور پر اس طرح ٹکڑوں میں نہیں بکھرتی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اورکا وہیل کی ٹکر غیرمعمولی طور پر طاقتور تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اورکا وہیل دلچسپ تحقیق سن فش قاتل وہیل کلر وہیل وہیل پر تحقیق وہیل کی سن فش کو ٹکر

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی