وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیر قیادت ملک سے پولیو کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے، ملک گیر مہم 26 مئی کو شروع کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر برائے گلوبل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر کرس ایلس کی ملاقات ہوئی۔

وفاقی وزیر صحت نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور حکومت کی جانب سے پولیو کے خاتمے کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیو کے خاتمے کے لیے یکسو ہیں، پولیو کے خاتمے کی جدوجہد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی لازوال قربانیاں دی ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ  پولیو کے خاتمے کی جدوجہد میں ہم نے قربانیاں دی ہیں، یہ مشن مکمل ہونے تک جاری رہے گا، وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کے لیے پختہ عزم کر رکھا ہے اور وزیراعظم پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے باقاعدہ اجلاس منعقد کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی مہم کے لیے مکمل معاونت اور وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان پولیو کے خاتمے کے لیے قریبی تعاون جاری ہے اور دونوں ممالک میں ایک ساتھ ہی مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان میں فروری اور اپریل میں قومی انسداد پولیو مہمات کامیابی سے مکمل کی گئیں جبکہ اگلی ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز 26 مئی سے کیا جا رہا ہے جس کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی مہمات اور کمیونٹی کے تعاون کی بدولت حالیہ مہم میں ویکسین سے انکاری والدین میں واضح کمی آئی ہے، رواں سال کے اختتام تک پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹر کرس ایلس نے انسداد پولیو اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ 2025 تک پولیو کے خاتمے کیلیے مقرر کردہ ہدف پاکستان حاصل کرلے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیو کے خاتمے کے لیے وفاقی وزیر صحت خاتمے کی

پڑھیں:

لاہور: وفاقی وزیر ماحولیاتی مصدق ملک پاکستان ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج میں مینجمنٹ کورس کی گریجویشن تقریب میں سرٹیفکیٹ تقسیم کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-01-26

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • انسداد دہشت گردی عدالت سے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری
  • لاہور: وفاقی وزیر ماحولیاتی مصدق ملک پاکستان ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج میں مینجمنٹ کورس کی گریجویشن تقریب میں سرٹیفکیٹ تقسیم کررہے ہیں
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اہم پیغام
  • افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے سب متحد ہیں، وزیر دفاع
  • ٹیکس اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، کرپشن کے خاتمے میں مصروف: شہباز شریف، نوازشریف سے ملاقات
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پنجاب میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع، حکومتی فیصلہ
  • پنجاب میں وال چاکنگ پر مکمل پابندی عائد، صوبے بھر میں بیوٹیفکیشن منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بھارتی منصوبہ ناکام بنا دیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس
  • عراق اور یونان کا براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان