قوم اپنے ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے: سربراہ پاک فضائیہ کا اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جا کر فاتحہ، سی ایم ایچ راولپنڈی میں زخمیوں کی عیادت
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
قوم اپنے ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے: سربراہ پاک فضائیہ کا اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جا کر فاتحہ، سی ایم ایچ راولپنڈی میں زخمیوں کی عیادت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے راولپنڈی میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر کا دورہ کیا، شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ شہید افسر نے حالیہ دشمن کے حملے میں پاکستان ایئرفورس کے ایک آپریشنل ایئر بیس پر اپنی جان قربان کی اور مادرِ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔ایئر چیف نے شہید کے اہلِ خانہ کو یقین دلایا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی، ان کا نام ہمیشہ عزت اور فخر سے لیا جاتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید جیسے بہادر بیٹوں کی جرات اور قربانی اہلیان وطن کے لیے مشعل راہ ہیں۔بعدازاں، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فضائیہ، پاک فوج اور عام شہریوں سے ملاقات کی جو حالیہ کشیدگی کے دوران زخمی ہوئے۔
انہوں نے زخمی اہلکاروں کی صحت کے بارے میں بریفنگ لی، ان کی ہمت اور حوصلے کو سراہا، اور اسپتال عملے کو ہدایت دی کہ انہیں بہترین ممکنہ طبی سہولیات اور مکمل انتظامی تعاون فراہم کیا جائے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایئر چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ اپنی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہے، اور وہ اپنے جانباز افسران کی قربانیوں اور شجاعت کی روایت کو زندہ رکھے گی۔ پوری قوم اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید سمیت تمام سپاہیوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے، جنہوں نے وطن کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم، اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر چین روانہ قلعہ عبداللہ میں ایف سی قلعہ کے قریب بم دھماکہ ، 3افراد شہید، متعدد زخمی پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرنے وزیراعظم کل کراچی کا دورہ کریں گے بھارت کیخلاف عظیم کامیابی کے بعد منظر نامہ بدل گیا،انجینئر امیر مقام چوہدری شافع حسین کا دورہ چین،پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سے چین کی کمپنیوں کے ساتھ 4 معاہدے طے پاگئے خیرپختونخوا میں اربوں روپے کے اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں، فیصل کریم کنڈی پولیو کے خاتمے کا مشن، 26مئی کو ملک گیر انسداد مہم شروع کرنے کا فیصلہ، 4کروڑ 54لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقررCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید پاک فضائیہ شہید کے
پڑھیں:
جرات، بہادری و ہمت کے نشان، غازیانِ گلگت بلتستان کو سلام
گلگت (نیوزڈیسک) گلگت بلتستان کی آزادی کی کہانی گلگت کے جوانوں نے دشمن کے خون سے لکھی جسے معرکہ 1948ء کے غازی علی مدد نے انتہائی خوبصورتی سے بیان کیا ہے۔
بہادر غازیوں نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکستِ فاش دے کر گلگت بلتستان کو غاصب بھارت کے قبضے سے آزاد کروایا، معرکہ 1948ء کے غازی علی مدد نے ناردرن سکاؤٹس میں رہ کر استور، نگر اور کارگل کے مقام پر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، غازی علی مدد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 50 سے زائد بھارتی فوجیوں کا قلع قمع کیا۔
غازی علی مدد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دشمن سے ہی چھینے گئے اسلحے سے متعدد بھارتی چیک پوسٹوں پر بھی قبضہ کیا، غازی علی مدد کا کہنا تھا کہ کرنل حسن پارٹی کے ساتھ قمری ٹاپ، صوبیدار میجر بابر لداخ اور شان خان کو کارگل کا چارج دیا گیا، کارگل فتح کرنے کے بعد درازل سے دشمن کی خبر ملی تو 700 کی نفری بھیجی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ جوان نگر اور کچھ استور کی پوسٹوں پر دشوار گزار راستوں سے ہوتے ہوئے پہنچے، ہمیں صوبیدار تنویر کے ساتھ آگے بھیجا گیا جہاں دشمن کی بڑی تعداد موجود تھی، ہم حملہ آور ہوئے تو دشمن ہتھیار چھوڑ کر بھاگ گئے، ہم نے دشمن سے بھاری مقدار میں ہتھیار جمع کرنے کے بعد جوانوں میں تقسیم کیے۔
غازی علی مدد کا کہنا تھا کہ اگلے دن پھر حملے کیلئے جوانوں کو تیار کیا گیا، اس دوران ہم مستقل پیدل آگے بڑھتے گئے، ان جوانوں نے دشمن پر حملہ کر کے 50 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا، 50 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد دشمن 3 دن تک ہم پر جہازوں سے حملہ کرتا رہا، ہم انتہائی مشکلات اور مسائل کے باوجود دشمن کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔