موٹرسائیکل کےخریداروں کے لئےبڑی خوشخبری ،زبردست آفرسامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
مہنگائی کے دور میں غریب کی سواری بھی مہنگی ہونے پر عوام کی آسانی کے پیش نظر سوزوکی موٹرسائیکل کمپنی نے خریداروں کے لئے زبردست آفر نکالی ہے، اب آپ بھی سوزوکی جی ایس 150 کے مالک بن سکتے ہیں وہ بھی آسان اقساط پر۔
کمپنی کی جانب سے سوزوکی جی ایس 150 کی ماہانہ قسط 12،200 مقرر کی گئی ہے، اس فنانسنگ آپشن کی بدولت آپ جی ایس 150 کو مکمل رقم ایک ساتھ ادا کیے بغیر خرید سکتے ہیں، 12,200 روپے ماہانہ کی قسط پر سوزوکی نے جی ایس 150 کو اپنے گاہکوں کے لیے خریدنا آسان بنا دیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت آپ کو مکمل قیمت ایک بار میں ادا کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ آپ اسے ماہانہ قسطوں میں ادا کر سکتے ہیں، اس پلان کی تفصیلات، جیسے کہ قرض کی مدت اور کسی پیشگی ادائیگی کی ضروریات، آپ اپنے مقامی سوزوکی ڈیلر سے معلوم کر سکتے ہیں۔
سوزوکی جی ایس 150 ایک 150cc، 4 اسٹروک، ایئر کولڈ انجن سے لیس ہے جو طاقت اور ایندھن کی بچت کا بہترین امتزاج فراہم کرتا ہے۔ تقریباً 13.
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سکتے ہیں جی ایس 150
پڑھیں:
کراچی : ڈمپر کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق،ڈرائیور گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) راشدی گوٹھ کے قریب ڈمپر نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں اس پر سوار ایف آئی اے کا افسر جاں بحق ہوگیا۔کراچی کے علاقے راشدی گوٹھ میں یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، حادثے کےنتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا۔ملیر کینٹ پولیس کے ایس ایچ او آغا عبدالرشید نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 38 سالہ محمد ایوب کے طور پر ہوئی جو ایف آئی اے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے طور پر تعینات تھے اور ایئرپورٹ پر ڈیوٹی دے رہے تھے۔
ایس ایچ او آغا عبدالرشید کے مطابق جب محمد ایوب ایک لنک روڈ سے نکلے تو ایک لاپرواہی سے چلائے جانے والے ڈمپر نے انہیں ٹکر مار کر کچل دیا۔ایس ایچ او کے مطابق، محد ایوب کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افسر نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا، تاہم حادثہ اتنا شدید تھا کہ ان کا سر کچل گیا۔لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ صبح 8 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا۔ ڈمپر کے ڈرائیور انور خان کو گرفتار کرکے ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔