کراچی، ڈاکوؤں سے مقابلے میں شدید زخمی پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
شاہین فورس کے اہلکار کانسٹیبل فاروق اور ساتھی کو مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی گولی لگی تھی، جبکہ فائرنگ کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں شدید زخمی ہونے والا پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔ کراچی پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں علی الصبح ڈاکوؤں سے مقابلے میں شدید زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ شاہین فورس کے اہلکار کانسٹیبل فاروق اور ساتھی کو مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی گولی لگی تھی، جبکہ فائرنگ کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس اہل کار نجی اسپتال میں زیر علاج تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واضح رہے کہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی کے قریب پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شاہین فورس کا اہلکار شدید زخمی ہو گیا تھا۔ واقعہ کے وقت 4 مسلح ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ شاہین فورس کے گشت پر مامور اہلکاروں نے ڈکیتوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، تاہم انہوں نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے کوشش کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار شاہین فورس مقابلے میں
پڑھیں:
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے 12 سالہ بچی جاں بحق، 8 افراد زخمی
کراچی:سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 ڈی میں فاروق اعظم مسجد کے قریب ایک مکان کی چھت گرنے سے بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک 12 سالہ بچی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت اہل خانہ گھر میں موجود تھے، جن میں والدین اور ان کے 7 بچے شامل ہیں۔ ابتدائی طور پر 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی تاہم پولیس کے مطابق زخمیوں کی مجموعی تعداد 9 ہے۔
تمام زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ اسپتال میں زیر علاج 9 زخمیوں میں سے ایک بارہ سالہ بچی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ دیگر 8 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔