اسلام آباد: پاکستان  نے آپریشن بنیانُ المرصوص کے دوران شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بھارتی میڈیا کے بے بنیاد دعوؤں کومستردکردیا
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بھارتی میڈیاکے دعوے بے بنیادہیں۔واضح رہے کہ یہ دعوے   اُس ویڈیو کے بعد سامنے آئے جو بھارتی فوج کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری کی گئی، جس میں مبینہ طور پر پاکستان کے شاہین میزائل کو دکھایا گیا تھا جب بھارتی فوج کو اس دعوے کی حقیقت کا ادراک ہوا تو انہوں نے مذکورہ گمراہ کن ویڈیو فوری طور پر حذف کر دی تاہم تب تک بھارتی میڈیا کے کچھ حلقے اس غلط دعوے کو بغیر تصدیق کے پھیلا چکے تھے۔ترجمان کے مطابق افسوسناک امر یہ ہے کہ اب بھی بعض بھارتی میڈیا ادارے اس جھوٹ پر مبنی بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارتی فوج کے آفیشل ہینڈل نے اس غلطی پر تاحال کوئی وضاحت یا تردید جاری نہیں کی۔تجزیہ کاروں کے مطابق، اس قسم کی جھوٹی اطلاعات کا مقصد بھارت کو آپریشن سندور میں ہونے والی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا ہے، جو پاکستان کی روایتی عسکری صلاحیتوں کے مظاہرے کا نتیجہ تھیں۔ مزید برآں  یہ جھوٹی خبریں نئی دہلی کے اُس مسلسل پروپیگنڈے کا حصہ ہیں جس کے ذریعے وہ جنگ بندی اور پاکستان پر نام نہاد ایٹمی بلیک میلنگ جیسے الزامات عائد کر رہا ہے۔پاکستان کی جانب سے استعمال کیے گئے ہتھیاروں کی تفصیلات آئی ایس پی آر کے 12 مئی 2025 کے پریس ریلیز میں موجود ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج نے فَتح سیریز کے ایف-1 اور ایف-2 میزائل، جدید گولہ بارود، طویل فاصلے تک مار کرنے والے قاتل ڈرونز، اور انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے والی طویل فاصلے کی توپیں استعمال کیں۔ ان حملوں میں بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجود فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن کی تفصیلات آئی ایس پی آر کی 12 مئی کی پریس ریلیز میں دی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق بغیر تصدیق کے اشتعال انگیز مواد پھیلانا نہ صرف علاقائی استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ سرکاری اداروں کی پیشہ ورانہ ساکھ پر بھی سوال اٹھاتا ہے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شاہین میزائل

پڑھیں:

بلوچستان: فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، حملوں میں پولیس اور لیویز کے 2 اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ضلع شیرانی کے پولیس اور لیویز کے تھانوں پر دہشت گردوں کے حملوں میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کی خضدار میں 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب بھارتی پراکسی دہشت گرد تنظیم ’فتنہ الہندستان‘ کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 بھارتی سرپرست دہشت گرد واصل جہنم کیے گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا، مارے گئے دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ملک سے بھارتی سرپرست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا،دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

علاوہ ازیں، بلوچستان کے ضلع شیرانی میں پولیس اور لیویز کے تھانوں پر دہشت گردوں کے حملوں میں پولیس اور لیویز کا ایک، ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر شیرانی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے حملے میں تھانوں کے کمیونی کیشن سسٹم کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حملوں میں 6 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، واقعے کے بعد سول ہسپتال ژوب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • اینڈی پائیکرافٹ کے معاملے پر پاکستان کے سامنے تجاویز رکھ دی
  • جاپان: درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے امریکی میزائل تعینات
  • بلوچستان: فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، حملوں میں پولیس اور لیویز کے 2 اہلکار شہید
  • عمران خان کا ایف آئی اے کوایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار
  • میچ ریفری کی تبدیلی: ایشیا کپ کھیلنے کا حتمی فیصلہ آج ہو گا: ترجمان پی سی بی
  • یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، نیتن یاہو کا طیارہ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور
  • عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار
  • ایشیاءکپ میں ہاتھ ملانے کا تنازعہ،بھارتی کرکٹ بورڈکا بیان آگیا
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 31 دہشتگرد ہلاک
  • قوانین میں کہیں بھی ہاتھ ملانے کی شرط درج نہیں،بھارتی کرکٹ بورڈ