سعودی عرب : حج قوانین کی خلاف ورزی پر 17 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
ریاض: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ حج کے موقع پر مکہ مکرمہ میں قائم داخلی چوکیوں پر سکیورٹی فورسز نے 17 افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں 8 غیر ملکی اور 9 سعودی شہری شامل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایسے 61 افراد کو مکہ مکرمہ منتقل کیا جو بغیر اجازت نامے کے حج ادا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
وزارت داخلہ کے مطابق ان افراد کے خلاف انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے فوری انتظامی فیصلے صادر کیے گئے۔ ان فیصلوں میں قید، بھاری جرمانے اور گاڑیوں کی عدالتی ضبطی شامل ہے۔ بعض مجرموں کو 1 لاکھ ریال تک جرمانہ کیا گیا، جبکہ غیر ملکیوں کو سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا اور انہیں آئندہ 10 برس تک سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اسی طرح ان افراد کو بھی سزا دی گئی جنہوں نے بغیر اجازت حج کرنے کی کوشش کی.
وزارت داخلہ نے تمام شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کو خبردار کیا ہے کہ وہ حج کے قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ حجاج کرام اپنے مناسک سکون اور تحفظ کے ساتھ ادا کر سکیں۔ Post Views: 5
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام، 22ملزمان گرفتار
غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام بنا کر 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 22 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب، کے پی اور سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے، ملزمان کو جیوانی اور گبد پی بی 250 سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔