تمام شعبوں میں قطر کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا پاکستان کی ترجیح ہے؛ محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیرعلی مبارک علی عیسی الخطیر کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیرداخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورہ قطر کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔ اس کے علاوہ پاکستان اور بھارت کے مابین سیز فائر کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا داعی رہا ہے اور ہم خطے میں پائیدار امن چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قطر کا حالیہ دورہ انتہائی کامیاب رہا، قطر کے وزیر اعظم، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی
ملاقات میں انسدادِ منشیات، انسداد دہشتگردی، سیکورٹی تعاون اور تربیتی پروگرامز پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔ محسن نقوی نے کہا کہ تمام شعبوں میں قطر کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا پاکستان کی ترجیح ہے۔
قطر کے اعلی حکام نے فالواپ وزٹ پر جلد پاکستان آنے پر اتفاق کیا ہے، وفاقی سیکرٹری داخلہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد بھی قطر کا دورہ کرے گا، وفد میں وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں کے سربراہاں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قطر پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے، قطر کے ساتھ تعلقات کو قابلِ فخر اثاثہ سمجھتے ہیں۔
ڈرائیور کے بغیر چلنے والے ٹرک تیار
وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے کہا کہ کے ساتھ قطر کے
پڑھیں:
بھارت کیخلاف جنگ میں غیبی مدد آئی، ایران اسرائیل سیز فائر کے پیچھے بھی وردی ہے، وزیرداخلہ
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف جنگ میں غیبی مدد آئی جب کہ ایران اسرائیل سیز فائر اور ایران کی نظر آنے والی کامیابی کے پیچھے بھی وردی ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت علمائے کرام کے ساتھ محرم الحرام میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد سمیت دیگر اہم مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قیام امن میں علماء کرام نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں، اپنا مسلک چھوڑو نہ، اور کسی کا مسلک چھیڑو نہ، کی تھیم رکھنی چاہئے۔(جاری ہے)
محسن نقوی نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران غیبی مدد ا?ئی، دونوں ملکوں میں کشیدگی میں نہیں چاہتے، اس کوشش تھی کہ کوئی بھارتی شہری مارا جائے، پاکستان نے میزائل فائر کیے، کچھ نمبر ا?گے پیچھے ہوگئے، ڈر تھا کہ شہری ا?بادی کو نقصان نہ ہو لیکن پاکستانی میزائل بھارت کے سب سے بڑے آئل ڈپو میں لگے۔اس کے علاوہ بھارت نے ایک پاکستانی بیس پر تقریباً 11 میزائل فائر کیے، اس بیس پر ہمارے جہاز اور لوگ بھی موجود تھے، خدشہ تھا کہ بھارتی میزائلوں سے بہت نقصان ہوگا، ہمیں اطلاع ملی کہ بھارتی میزائلوں سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے کہا یہ صرف دو قصے ہیں جو میں نے بتائے کہ کس طرح سے غیبی مدد آئی۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کسی ایک بھارتی میزائل سے پاکستان کے جہاز اور لوگوں کو نقصان نہیں پہنچا، آرمی چیف نے واضح کردیا تھا کہ حملہ کرنے پر بھارت اس سے زیادہ بھگتے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت اور جنگ بندی میں وزیر اعظم کا اہم کردار ہے اور اس کے پیچھے اور ایران کی نظر آنے والی کامیابی کے پیچھے بھی وردی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ میں آگے ڈیٹیل میں نہیں جانا چاہتا، جس طرح سے انہوں نے بات کی، جس طرح سے عالمی رہنماؤں کو قائل کیا ہے، اس پر ہم سب کو فخر کرنا چاہئے۔