چین کی قدیم ریشمی کتاب کی امریکہ سے واپسی اہمیت کی حامل ہے، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کی قدیم ریشمی کتاب کی ملک واپسی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے اسے ایک خوش خبری قرار دیا ۔ پیر کے روزترجمان نے کہا کہ یہ دستاویز چین میں اب تک دریافت شدہ سب سے قدیم ریشمی کتاب ہے اور کلاسیکی اعتبار سے پہلی قدیم کتاب ہے، جو بہت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی ثقافتی آثار کی کامیاب واپسی کے لیے چین کے عملی اقدامات کی ایک مثال ہے، اور چین کی تجویز کے تحت بات چیت اور تعاون کے ذریعے گم شدہ ثقافتی آثار کے تحفظ اور واپسی کے تناظر میں ایک کامیاب عمل ہے۔ ہم ثقافتی اور میوزیم اداروں جیسے امریکی سمتھسونین انسٹی ٹیوٹ اور نیشنل میوزیم آف ایشین آرٹ کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان مساوات اور احترام کی بنیاد پر بات چیت اور تعاون ، باہمی فائدہ مند نتائج حاصل کرسکتا ہے۔ ہم دونوں فریقوں کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے، افرادی تعلقات کو فروغ دینے اور چین امریکہ تعلقات کی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے منتظر ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سعودی عرب کی غزہ کے نہتے شہریوں پراسرائیلی حملوں کی مذمت
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین سے متعلق قانونی، انسانی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کرے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقے خان یونس نہتے شہریوں پر اسرائیلی حملے تشویش ناک ہیں۔
فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔
Post Views: 2