پاکستان نے آپریشن ”بنیان مرصوص“ میں شاہین میزائل استعمال کرنے کی بھارتی میڈیا رپورٹس مسترد کردیں، ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق پاکستان کی جانب سے شاہین میزائل سے حملہ کرنے کا بھارتی الزام غلط ہے. پاکستان کی طرف سے استعمال کیے گئے ہھتیاروں کی فہرست آئی ایس پی آر کی 12 مئی کی پریس ریلیز میں موجود ہے۔ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے بھارتی میڈیا کے پاکستان پر شاہین میزائل استعمال کرنے کے بے بنیاد الزامات کے جواب میں بیان جاری کیا گیا ہے.
جس میں دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کے بے بنیاد دعوؤں کو سختی سے مسترد کیا ہے. ان بھارتی دعوؤں میں کہا گیا کہ پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران شاہین میزائل استعمال کیے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ دعوے بھارتی فوج کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر جاری کی گئی ویڈیو کے بعد سامنے آئے.ان بھارتی دعوؤں میں مبینہ طور پر پاکستان کے شاہین میزائل کے استعمال کو دکھایا گیا .تاہم بھارتی فوج نے جب اپنے دعویٰ کو بے بنیاد پایا تو فوری طور پر ویڈیو کو ہٹا دیا گیا. تب تک بھارتی میڈیا کے کچھ حلقے بغیر تصدیق کے اس جھوٹے بیانیے کو پھیلا چکے تھے۔شفقت علی خان نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ کچھ بھارتی ذرائع ابلاغ اب بھی اس غلط معلومات کو پھیلانے میں مصروف ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارتی فوج کے آفیشل ہینڈل نے اس معاملے پر کوئی وضاحت یا تردید جاری نہیں کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی غلط معلومات کی مہم بھارتی آپریشن سندور میں ہونے والی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے حالانکہ یہ ناکامیاں پاکستان کی روایتی فوجی صلاحیتوں کے مظاہرے کا نتیجہ تھیں. یہ من گھڑت خبریں بھارت کی جانب سے جنگ بندی اور پاکستان پر بے بنیاد ”جوہری بلیک میلنگ“ کے الزامات پر مبنی جھوٹے بیانیے کو فروغ دینے کی کوششوں سے بھی مطابقت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے استعمال کیے جانے والے ہتھیاروں کی تفصیل آئی ایس پی آر کی 12 مئی کی پریس ریلیز میں جاری کی گئیں۔ پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن کے دوران درست نشانے پر مار کرنے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے فَتح سیریز میزائل F1 اور F2، استعمال کیے۔پاکستانی مسلح افواج نے آپریشن میں جدید گولہ بارود، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز، اور درست نشانے والے طویل الفاصلہ توپ خانے کا استعمال کیا۔شفقت علی خان نے بتایا کہ بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جن فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کی تفصیلات بھی 12 مئی کی آئی ایس پی آر پریس ریلیز میں ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بلا تصدیق کے اشتعال انگیز مواد پھیلانا علاقائی استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔ بلکہ اس سے سرکاری اداروں کی پیشہ ورانہ ساکھ کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ:
ترجمان دفتر خارجہ
شاہین میزائل
بھارتی میڈیا
استعمال کیے
پاکستان کی
کی جانب سے
بے بنیاد
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :