پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے پر ُسونا اور چاندی‘ کے اعزاز میں تقریبِ پذیرائی
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
ٹی وی ڈراما کی معروف جوڑی ’’سونا چاندی‘‘ سے شہرت پانے والے اداکار حامد رانا اور شبیا حسن کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے کی خوشی میں ایک تقریب پذیرائی منعقد کی گئی۔
دی بورے والینز کمیونٹی کی اس تقریب میں پرائیڈ آف پرفارمنس اداکار خالد عباس ڈار، اورنگ زیب لغاری، راشد محمود، اشرف خان اور معروف گلوکار خالد بیگ نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی اور سونا چاندی کے فن پر روشنی ڈالی۔
سونا چاندی کے اعزاز میں رکھی گئی اس تقریب میں افواجِ پاکستان سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر اداکار خالدعباس ڈار کا کہنا تھا کہ حامد رانا ور شیبا حسن کی لازوال پرفارمنس کی وجہ سے سونا چاندی کو پاکستان کی ڈراما تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے بانی دی بورےوالینز عبد الباسط خان اور اس تنظیم کے تمام لوگوں کی فنکار برادی کی عزت افزائی کے لیے تقریب کو مثالی قرار دیا۔
اس موقع پر شرکا کے ساتھ گفتگو میں خالد عباس ڈار نے اپنی زندگی کے مختلف واقعات بھی شیئر کرکے تقریب کو یادگار بنایا۔
گلوکار خالد بیگ کےساتھ شرکا تقریب نے قومی پرچم تھامے ’’سوہنی دھرتی اللہ رکھے، قدم قدم آباد تجھے‘‘ گا کر وطن اور افواج پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔
ہاکی ورلڈکپ 1978 کے فائنل میں فیصلہ کن گول کرکے پاکستان کو عالمی چیمپئن بنوانے والےہیرو رانا احسان اللہ اورمینجمنٹ کمیٹی کے رکن ضیا محمود خان نے تمام فنکاروں اورمہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونا چاندی
پڑھیں:
ٹریکوما کے خاتمے پر ڈبلیو ایچ او کی جانب سے مصطفیٰ کمال کے لیے اعزاز کا اجرا
فائل فوٹو۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان کےلیے عالمی سطح پر اعلیٰ اعزاز ملا ہے۔ پاکستان سے ٹریکوما کے خاتمے پر وفاقی وزیر صحت کو اعزاز سے نوازا گیا۔
ترجمان صحت کے مطابق ورلڈ ہیلتھ اسمبلی جنیوا کے دوران پاکستان کو اعزاز سے نوازا گیا۔
وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔
دریں اثنا وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا یہ پاکستان کےلیے ایک عظیم سنگ میل ہے، ٹریکوما ایک بیکٹیریا سے پیدا ہونے والی آنکھوں کی بیماری ہے۔
انھوں نے کہا بروقت علاج نہ ہو تو مستقل نابینا ہونے کا باعث بن سکتی ہے۔
مصطفیٰ کمال کے مطابق یہ پاکستان کی عوامی صحت کے شعبے میں بڑی کامیابی ہے۔