ہیٹ ویو کی وجہ سے پنجاب بھر میں اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 28 مئی سے دینے کا اعلان کردیا گیا۔

وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بتایا کہ صوبے میں ہیٹ ویو کی وجہ سے کل سے  اسکولوں کے اوقات صبح 7:30 سے 11:30 بجے تک ہوں گے۔

وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ گرمی کی شدت میں اضافے اور ہیٹ ویو کی وجہ سے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں وقت سے پہلے دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل سے 27 مئی تک اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر کے صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک کر دیے گئے ہیں۔

پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب کے محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطلات کا اعلان کر کے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں جھلسا دینے والی گرمی کا اسپیل جاری ہے۔

اس سے پہلے صوبے میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسکولوں میں موسم کا اعلان گرما کی

پڑھیں:

بہاولنگر میں 13 سالہ طالبہ گرمی کی شدت سے جاں بحق

— فائل فوٹو

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بہاولنگر  میں سرکاری اسکول کی طالبہ گرمی کی شدت سے جاں بحق ہوگئی۔

پی ایم ڈی اے کے ترجمان کے مطابق بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد کے سرکاری اسکول کی 13 سالہ بچی 8ویں جماعت کی طالبہ تھی، جو گرمی کی شدت سے جاں بحق ہوئی۔

ہیٹ ویو کے باعث پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 28 مئی سے دینے کا اعلان

وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ صوبے میں ہیٹ ویو کی وجہ سے کل سے اسکولوں کے اوقات صبح 7:30 سے 11:30 بجےتک ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق بچی کی کلاس میں گرمی اور حبس سے طبیعت بگڑی، طالبہ دل کے عارضے میں مبتلا تھی، دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرمی کے باعث بچی کلاس میں بےہوش ہوگئی تھی، اسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا
  • بہاولنگر میں 13 سالہ طالبہ گرمی کی شدت سے جاں بحق
  • پنجاب میں ہیٹ ویو کی وجہ سے اسکولوں میں عام تعطیلات کا اعلان، اوقات کار بھی تبدیل
  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا
  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان، اوقات کار میں بھی کمی کردی گئی
  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے گرمی کی تعطیلات کا اعلان
  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان
  • پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا