لاہور: تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی، 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور کے علاقے کینال روڑ پر تیز رفتار گاڑی بےقابو ہو کر نہر میں گر گئی، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد دم توڑ گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے قریب کینال روڑ پر گاڑی نہر میں جا گری، حادثے کے بعد ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
پنجاب کے شہر سرگودھا کے نواحی علاقے میں ایک تیز.
ٹیم نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے تینوں افراد کی لاشوں کو نہر سے باہر نکال لیا۔
پولیس کے مطابق تاحال جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور: غازی آباد میں گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکا، 3 افراد شدید زخمی
لاہور:غازی آباد کے علاقے میں ایک گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکہ میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والوں میں 17 سالہ مبین، 12 سالہ عبداللہ اور 8 سالہ بچی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث گھر کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ سلنڈر پھٹنے سے ملحقہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبہ ہٹانے کا آپریشن شروع کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے۔