کراچی میں دنیا کا سب سے بڑا دل کا اسپتال تعمیر کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
فوٹو فائل
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لانڈھی میں زیر تعمیر 'ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز کا بتایا جسے دنیا کا سب سے بڑا دل کا اسپتال قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز (ایس آئی سی وی ڈی) کی کارکردگی اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، سیکریٹری وزیراعلیٰ زمان ناریجو اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس آئی سی وی ڈی پروفیسر جاوید سیال سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ نےایس آئی سی وی ڈی کو عوامی صحت کا مثالی ماڈل قرار دیا اور کہا کہ اس ادارے میں دل کے ہنگامی علاج، پیچیدہ سرجریوں اور بچوں کو امراض قلب کی تمام خدمات مکمل طور پر مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ عظیم منصوبہ 1,200 بستروں پر مشتمل ہوگا جس میں 5 جدید آپریٹنگ تھیٹرز، 4 کیتھ لیبز، 1 ہائبرڈ لیب، جدید سی ٹی اور ایم آر آئی سہولیات، بچوں کے امراض قلب کا جامع علاج، ایک تحقیقی مرکز اور نرسنگ اسکول شامل ہوں گے۔ یہ منصوبہ پاکستان کو امراضِ قلب کے علاج اور طبی تحقیق میں خطے کا رہنما بنانے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو ایس آئی سی وی ڈی کے آئندہ توسیعی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جن میں ٹنڈو محمد خان اور حیدرآباد میں اہم ترقیاتی کام شامل ہیں۔
ٹنڈو محمد خان میں ایس آئی سی وی ڈی کی نئی سہولت جلد افتتاح کےلیے تیار ہے جس میں ایک اضافی آپریشن تھیٹر، بچوں کے لیے خصوصی انتہائی نگہداشت یونٹ (پی آئی سی یو) سرجیکل آئی سی یو اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سینٹرل اسٹرل سروسز ڈپارٹمنٹ (سی ایس ایس ڈی) شامل ہوں گے۔ یہ سہولیات علاقے میں جراحی کی صلاحیت اور خصوصی نگہداشت کو نمایاں طور پر بہتر بنائیں گی۔
حالیہ افتتاح شدہ سہولیات میں ایک نیا آٹھ بستروں پر مشتمل ٹریاژ یونٹ شامل ہے جو نازک حال مریضوں کی فوری جانچ کے لیے مخصوص ہے جبکہ ایک 19 بستروں والا ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ بھی فعال کر دیا گیا ہے جو پیچیدہ امراضِ قلب کی ہنگامی صورتحال سے فوری اور مؤثر انداز میں نمٹنے کےلیے مکمل طور پر لیس ہے۔ یہ اقدامات حکومت کی صحت تک خصوصاً پسماندہ علاقوں کے لیے مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے عزم کا مظہر ہیں۔
وزیراعلیٰ کو ادارے کے طویل المدتی وژن کے تحت گراؤنڈ پلس سات منزلہ عمارت کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا گیا جس میں 300 بستروں پر مشتمل ان پیشنٹ سہولیات، بچوں کے دل کی جدید نگہداشت، مزید آپریٹنگ تھیٹرز اور کیتھ لیبز، سی ٹی اور ایم آر آئی کی جدید سہولیات شامل ہوں گی۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے تعمیراتی کام کی تیز رفتار تکمیل، معیار کو یقینی بنانے اور مریضوں کو مرکزِ نگاہ رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ مانیٹرنگ کے نظام کو مضبوط کیا جائے تاکہ ہر اخراجات کا مؤثر اور قابلِ پیمائش نتیجہ سامنے آئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایس آئی سی وی ڈی
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل