پاک چین سفارتی تعلقات کی 74ویں سالگرہ، طلبا و طالبات کا شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز چائنا ونڈو کے زیراہتمام پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے سفارتی تعلقات کی 74 ویں سالگرہ کی تقریب صوبائی اسمبلی ہال میں منعقد ہوئی۔
آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید مہمان خصوصی تھے، جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی تاج محمد ترند، عبدالمنیم خان، خورشید خان اور خالد خان، بشپ ارنسٹ جیکب، سکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمر زمان اور زندگی کی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں دفتر خارجہ نے پاک چین دوستی بارے بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ مسترد کردی
پشاور ماڈل اسکول کے بچوں اور بچیوں نے چینی اور پاکستانی دھنوں پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے تقریب کو یادگار بنا دیا۔
تقریب سے خطاب میں آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہاکہ 21 مئی کا دن ہمارے لیے ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے درمیان قائم سفارتی تعلقات کو 74 سال مکمل ہو چکے ہیں اور یہ نہ صرف ایک تعلق کی سالگرہ ہے بلکہ دو قوموں کے درمیان غیر متزلزل اعتماد، بے مثال محبت اور مثالی تعاون کا جشن ہے۔
انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی اس عظیم اور باوقار عمارت میں پہلی مرتبہ پاک چین دوستی کی سالگرہ کا اہتمام اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ پشاور کے عوام چینی بہنوں اور بھائیوں سے کس قدر محبت کرتے ہیں۔
ذواالفقار حمید نے کہاکہ خیبرپختونخوا پولیس کے سربراہ کی حیثیت سے وہ چینی باشندوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔
تقریب سے خطاب میں اراکین صوبائی اسمبلی تاج محمد ترند، عبدالمنیم خان، خورشید خان اور خالد خان، بشپ ارنسٹ جیکب، سکواش کے سابق عالمی چیمپیئن قمر زمان، ڈاکٹر رفعت عزیز، ڈاکٹر سیما شفیع اور سابق آئی جی پولیس سید اختر علی شاہ نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے، چاہے وہ 1965 کی جنگ ہو، 1971 کا بحران، یا زلزلے، سیلاب اور عالمی دباؤ کے لمحات ہوں، چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، اور پاکستان نے چین پر ہمیشہ بھروسہ کیا۔
مقررین نے کہاکہ یہ دوستی محض مفادات کی نہیں بلکہ اقدار، احترام، اور ایک دوسرے کی خودمختاری کے احترام پر مبنی ہے۔ یہی وہ رشتہ ہے جسے ہم آہنی بھائی چارہ کہتے ہیں۔ ایک ایسا تعلق جو ہمالیہ کی بلندیوں، بحیرہ جنوبی چین کی گہرائیوں اور صحرا کی وسعتوں سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔
مقررین کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے چین نے پاکستان کو ترقی کا نیا راستہ دیا۔ یہ صرف ایک اقتصادی راہداری نہیں بلکہ عوام کو جوڑنے کا ایک وژن ہے۔ خیبر پختونخوا بھی اس وژن میں پیش پیش ہے۔ رشکئی اکنامک زون، ہائیڈرو پاور پروجیکٹس، اور ٹورازم سیکٹر میں تعاون اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہم چینی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پاک چین دوستی: ’سی پیک کے تحت پاکستان میں بے مثال تعمیر و ترقی‘
مقررین نے کہاکہ چائنہ ونڈو جیسے ادارے حقیقی معنوں میں پبلک ڈپلومیسی کے سفیر ہیں۔ انہوں نے نہ صرف ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیا، بلکہ پشاور جیسے شہر میں چینی زبان، ثقافت، تاریخ، اور سائنسی ترقی سے عوام کو روشناس کرایا اورچائنہ ونڈو کو خیبرپختونخوا میں پاک چین دوستی کا استعارہ بنا دیا ہے، تقریب میں بعدازاں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک چین دوستی پاک چین سفارتی تعلقات سالگرہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک چین دوستی پاک چین سفارتی تعلقات سالگرہ وی نیوز سفارتی تعلقات خیبر پختونخوا پاک چین دوستی نے کہاکہ
پڑھیں:
بابر اعظم اور محمد رضوان کو گیم میں بہتری لانے کی ٹپس دی ہیں، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر اور سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو پیغام دیا ہےکہ اُن سے کہاں بہتری درکار ہے، دونوں سینئر کھلاڑی ہیں، انہیں بتا دیا گیا ہے کہ اگر کوئی کمی ہے تو اُسے کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
ڈائریکٹر پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کے لیے 3 اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپس کا انعقاد کیا گیا، 6 روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی تمام غلطیوں پر قابو پایا نہیں جاسکتا تاہم کوچز نے اس دوران کچھ چیزوں کو بہتر بنانےکی کوشش کی ہے۔انہوں نےکہا کہ پاکستان کے پاس ٹیسٹ چیمپئن شپ 27-2025 کے نئے سائیکل میں ٹاپ پوزیشن پر آنے کے چانسز موجود ہیں، جنوبی افریقہ کے رواں برس شیڈول دورہ پاکستان میں چیلنچ درپیش ہوگا تاہم ہمارا مقصد صرف یہ ہے کہ کیسے فتح حاصل کی جائے، ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
شہبازشریف کی صدرطیب ایردوان سے ملاقات، اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا
عاقب جاوید نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کی تینوں فارمیٹس میں کنڈیشن اچھی نہیں، اس لیے ہم کسی بھی سیریز کو لائٹ نہیں لے سکتے، جو کھلاڑی فٹ نہیں ہیں انہیں بتا دیا ہےکہ کہاں غلطیاں ہوئیں ہیں، نسیم شاہ پہلے ان فٹ ہوئے تھے لیکن اب وہ باقاعدگی سے بولنگ کروا رہے ہیں، وسیم جونیئر نے بھی انجری سے نجات حاصل کرتے ہوئے بولنگ شروع کر دی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر نےکہا کہ پاکستان کی جولائی اگست میں 2 ٹی 20 سیریز بنگہ دیش اور ویسٹ کیخلاف شیڈول ہیں، دونوں سیریز میں مختلف آپشنز کا استعمال کریں گے، فاسٹ باؤلر حارث رؤف بھی دونوں سیریز کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے۔عاقب جاوید نے ایشیا کپ 2025 کے حوالے سے کہا کہ رواں برس شیڈول ایونٹ کا انعقاد دبئی میں ہونے کا امکان ہے، ایشیا کپ میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں، تمام ایشیائی ٹیموں کو ہی کنڈیشنز کا علم ہوتا ہے، دبئی کی کنڈیشن کے مطابق تیاری کرنے کی کوشش کریں گے۔
سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ہتھیاروں کی نمائش پر عوام سے معافی مانگ لی
مزید :