سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے شاندار تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
گزشتہ روز سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ نے پاکستان ہاؤس کے سبزہ زار پر یوم پاکستان کی مناسبت سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔
یاد رہے اس سال 23 مارچ کے موقع پر رمضان المبارک کی وجہ سے یہ سالانہ تقریب نہیں منعقد کی گئی تھی۔
تقریب میں پاکستانیوں کے علاوہ متعدد ممالک کے سفراء پروفیسروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سفارت خانہ پاکستان کے قونصلر جمال ناصر کمرشل قونصلر محمد شفیق ورک اور دیگر عملہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔سفیر پاکستان سید حیدر شاہ اور بیگم حیدر شاہ نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔
سفیر پاکستان سید حیدر شاہ نے خطاب کرتےہوئے پاکستان کی نیدرلینڈز میں پہلی سفیر بیگم رعنا لیاقت علی خاں سے پاکستان اور نیدر لینڈز کے تاریخی ثقافتی تجارتی تعلقات کا ذکرکیا اور کہا کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے باسیوں میں سپورٹس ہاکی کرکٹ میں مماثلت پائی جاتی ہے، دونوں ممالک کے عوام ہاکی اور کرکٹ کے دلدادہ ہیں۔
اس موقع پر سفیر پاکستان حیدر شاہ اور بیگم حیدر شاہ نے پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ مہمانوں کی تواضع پاکستانی لذیذ کھانوں سے کی گئی۔ نظامت کے فرائض سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ کے قونصلر جمال ناصر نے ادا کیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سفارت خانہ پاکستان پاکستان کی حیدر شاہ
پڑھیں:
کراچی سے مبینہ طور پر اغوا فرسٹ ایئر کی طالبہ حیدر آباد سے مل گئی
علامتی فوٹوکراچی کے علاقے جوہر آباد سے فرسٹ ایئر کی طالبہ کے مبینہ اغوا کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، لڑکی حیدرآباد سے مل گئی، جسے کراچی منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق فرسٹ ایئر کی طالبہ چند روز قبل کالج سے گھر آتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی، جس کے اغوا کا مقدمہ اس کے بھائی نے نامعلوم افراد کے خلاف درج کروایا تھا۔
ابتدائی طور پر مدعی مقدمہ نے بتایا تھا کہ اس کی بہن کے نمبر سے اغوا کے متعلق میسج آیا ہے، پولیس اس لڑکی کے اغوا کے واقعے کی تحقیقات کر رہی رہی تھی کہ آج لڑکی کے گھر والوں نے بتایا کہ وہ حیدرآباد سے مل گئی اور اس کا منگیتر اسے حیدراباد سے کراچی لے آیا۔
لڑکی نے ابتدائی طور پر پولیس کو بیان دیا تھا کہ اسے نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے تھے، وہ حیدرآباد میں بھاگ نکلی اور رکشہ ڈرائیور کے نمبر سے منگیتر کو کال کرکے اسے بلایا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ملنے کی خبر گھر والوں نے پولیس کو تاخیر سے دی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بیانات میں تضاد ہے، واقعہ اغوا کا ہے یا کچھ اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔