واشنگٹن: امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات اس وقت پیش آیا جب کیپیٹل یہودی میوزیم کے باہر ایک تقریب جاری تھی۔ نامعلوم حملہ آور نے باہر موجود دو افراد کو گولیاں مار دیں۔

امریکی سیکیورٹی چیف نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد اسرائیلی سفارتی عملے کے رکن تھے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی سابق ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈائریکٹر کرسٹی نوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ "ہم اس گھناؤنے حملے کے ذمہ دار کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔"

تاحال حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی، اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ واشنگٹن پولیس نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے

پشاور کے علاقے میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے گینگ کےچاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کےگھر سےکروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش نے اس حوالے سے بتایا کہ ہلاک چاروں ڈاکووں کی شناخت ہوگئی ہے، 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوپشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگراضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکووں نےحالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں، ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل ، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

  • ہنگو، پولیس کے قافلے پر بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
  • جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی
  • شمالی وزیرستان: پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی
  • شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی
  • بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کی، ایک لاکھ کے قریب اہلکار تعینات ہوں گے
  • فورسز کی موثر کاروائیاں،عسکریت پسندوں کو اکتوبر میں تباہ کن نقصانات کا سامنا
  • پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
  • بوٹ بیسن پولیس اہلکار کے قتل میں سزا یافتہ ملزم دوبارہ گرفتار
  • سوڈان میں قتل عام جاری، مزید 1500 افراد ہلاک
  • ڈی آئی خان: فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید، راہگیر زخمی