صحیح شخص ملے تو شادی میں دیر نہ کریں: اریبہ حبیب کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اداکارہ اریبہ حبیب نے نوجوان لڑکیوں کو شادی سے متعلق مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحیح شخص ملے تو دیر نہ کریں۔
پاکستانی سپر ماڈل اور اداکارہ اریبہ حبیب شوبز انڈسٹری میں اپنی خوبصورتی اور صلاحیتوں کی بدولت پہچانی جاتی ہیں، وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بھی کھل کر بات کرنے سے نہیں کتراتیں۔
اریبہ نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا اور جلد ہی اداکاری میں قدم رکھا، انہوں نے ٹاپ ٹرینڈنگ ڈراموں میں بھی کام کیا، وہ اکثر اپنے شوہر سے محبت کا اظہار سوشل میڈیا اور انٹرویوز میں کرتی ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے شادی سے متعلق نوجوان لڑکیوں کو ایک اہم مشورہ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اور میرے شوہر دو سال تک دوست رہے اور پھر ہم نے شادی کا فیصلہ کیا، اب ہم 3 سال سے خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔
اریبہ حبیب نے کہا کہ اگر کوئی مرد آپ کےلیے صحیح ہے اور وہ آپ کے خاندان کی عزت کرتا ہے تو شادی کا فیصلہ کرنے میں ہچکچاہٹ نہ کریں۔
انہوں نے لڑکیوں کو یہ مشورہ دیا کہ کیریئر کو شادی کے راستے میں رکاوٹ نہ بنائیں، آپ شادی کے بعد بھی اپنا پیشہ جاری رکھ سکتی ہیں، بریک لینے کی ضرورت نہیں، اگر آپ کو اپنا مسٹر رائٹ مل جائے، تو مزید تاخیر نہ کریں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی؛ ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی 4 ماہ قبل شادی ہوئی تھی، تدفین آج ہوگی
کراچی:رام سوامی گزدرآباد اسپتال کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی 4 ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور وہ 6 بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا۔ متوفی کو آج بعد نماز ظہر میوہ شاہ قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق متوفی کے والد محمد شاہد نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گارڈن کے علاقے نشتر روڈ رامسوامی گزدرآباد اسپتال کے سامنے پیر کی شب ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ان کے بیٹے 20 سالہ شاہ زیب کی 4 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ شاہ زیب 6 بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا اور صدر بوہری بازار میں کپڑے کے دکان پر کام کرتا تھا ۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی
انہوں نے بتایا کہ گارڈن حسن لشکری ولیج کشتی مسجد کے قریب ان کی راشن کی دکان ہے اور گھر بھی وہیں پر ہے۔ شاہ زیب اپنی شادی پر بہت خوش تھا ۔ واقعے کے وقت وہ مارکیٹ سودا لینے گیا تھا اور خریداری کر کے واپس گھر آرہا تھا کہ خونی ڈمپر کا شکار بن گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: رامسوامی حادثے کے بعد ڈمپرز ایسوسی ایشن اور شہریوں میں تصادم، لیاقت محسود کے گارڈ کی فائرنگ
متوفی کے والد نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ شہر میں ان ڈمپرز کا داخلہ بند کر دیا جائے کیونکہ ڈمپرز کے بیشتر ڈرائیو غیر ملکی ( افغانی ) باشندے ہیں جنہوں کسی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈ بھی بنوائے ہوئے ہیں۔ ان لوگوں کو ہمارے نوجوانوں کو قتل کرتے ہوئے بالکل رحم نہیں آتا۔ اگر یہ ڈمپر شہر میں اسی طرح دندناتے پھرتے رہے تو آج میرا بیٹا گیا ہے، کل کسی اور کا بیٹا بھی جا سکتا ہے ۔
مزید پڑھیں: کراچی؛ ڈمپرز ایسوسی ایشن کے سربراہ کیخلاف مقدمہ درج، لیاقت محسود کا سپر ہائی وے بند کرنے کا اعلان
متوفی شاہ زیب کی نماز جنازہ آج گھر کے قریب عثمان آباد میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔