Jang News:
2025-05-22@18:39:59 GMT

اسد قیصر کو 20 دن کی راہداری ضمانت مل گئی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT

اسد قیصر کو 20 دن کی راہداری ضمانت مل گئی

اسد قیصر— فائل فوٹو

پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر کو 20 دن کی راہداری ضمانت دے دی۔

قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کےلیے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواستوں پر سماعت  کی۔

عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔

قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار کو کتنی ایف آئی آرز میں چارج کیا گیا؟ اسد قیصر صاحب اس صوبے کے ساتھ کیا کریں گے، صوبے میں آپ کی تیسری حکومت ہے، نوجوانوں کےلیے کیا کریں گے۔

اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج

سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف 15 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

اسد قیصر بولے کہ ہم قومی اسمبلی میں آواز اٹھا رہے ہیں، ہم نے صوابی میں کالجز اور یونیورسٹیز بنائی ہیں، کامرس کالجز بنائے ہیں۔

قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ اب تو ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے، نوجوانوں کے لیے آئی ٹی کورس شروع کریں، آبادی کا 70 فیصد نوجوان ہے، ان کے مستقبل کےلیے کچھ کریں، آپ صحت کارڈ دے رہے ہیں، یہ اچھی بات ہے، ہمارا ہمسایہ ملک 840 ارب ڈالرز آئی ٹی سروسز ایکسپورٹ کر رہا ہے۔

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ ہم صرف 2 ارب ڈالرز آئی ٹی ایکسپورٹ کر رہے ہیں، نوجوانوں کےلیے آئی ٹی سروس شروع کریں، یہ حکومت کی ذمے داری ہے، عوام کا آپ سے گلہ بھی بنتا ہے، آپ لوگوں نے فنانس کےلیے کراچی سے بندہ بلایا، یہاں کوئی فنانس کا ماہر نہیں تھا کہ کراچی سے بندہ بلایا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: درخواست گزار نے کہا کہ آئی ٹی

پڑھیں:

اداکارہ نادیہ کے شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس میں اہم پیشرفت

کراچی: اڈیشنل ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ روپے کا بینک فراڈ کے مقدمے میں وکلا کے دلائل کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت کے روبرو 53 کروڑ روپے کابینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست ضمانت پر فیصلہ 22 مئی کو سنائے جانے کا امکان ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم عاطف خان پر الزام ہے کہ اس نے نجی کمپنی کے چیف ایزیکٹو کے 53 کروڑ روپے اپنے بزنس میں استعمال کیئے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور ہائیکورٹ، بلدیاتی نمائندوں سے اختیارات واپس لینے کے خلاف درخواستیں منظور
  • اہم پی ٹی آئی رہنما کو عدالت سے بڑی سہولت مل گئی
  • سابق ایئرمارشل کی کورٹ مارشل کارروائی کیخلاف اور چارج شیٹ تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت 
  • پختونخوا میں کوئی فنانس کا ماہر نہیں کہ کراچی سے بندہ بلایا گیا؟ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
  • سندھ ہائیکورٹ کی چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سکھر کیخلاف انکوائری جاری رکھنے کی ہدایت
  • اداکارہ نادیہ کے شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس میں اہم پیشرفت
  • ریاستی اداروں کیخلاف پوسٹ کا معاملہ: صنم جاوید کی درخواست ضمانت مسترد
  • ریاستی اداروں کیخلاف پوسٹ کیس: صنم جاوید کی درخواست ضمانت خارج
  • جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر جمعرات کو دلائل طلب