بحیرۂ عرب میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل، ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
بحیرۂ عرب کے مشرقی وسطی حصّے میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل پاگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم کراچی سے تقریباً 1075 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔
یہ سسٹم 36 گھنٹوں میں شدت اختیارکر کےڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ سسٹم اگلے 36 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کرکے ڈپریشن بن سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ابتدائی طور پر یہ سسٹم شمال کی جانب حرکت کرے گا، فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو سسٹم سے کوئی خطرہ نہیں۔
محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر اس سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
کراچی میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہلکے سیاہ بادلوں کاراج ہے، سمندری ہوائیں بحال ہوچکی ہیں جبکہ شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے سے رم جھم کا سلسلہ جاری ہے، کلفٹن، ملیر، لانڈھی، گلشن حدید سمیت اطراف کے علاقوں میں رم جھم ہوئی۔ اس کے علاوہ سائٹ ایریا، گولیمار، گارڈن اور اطراف میں بھی رم جھم ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے، جنوب مغرب سے ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں، شہرمیں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے.واضح رہے کہ گزشتہ روز شدید بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کیا تھا، جس میں بڑے شہروں کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا گیا تھا۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب کہا گیا تھا کہ مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل آج سے شروع ہوگا، جو 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔