مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباؤ بن گیا، کراچی میں معمول سے تیز سمندری پوائیں چل پڑیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
کراچی:
مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباؤ بن گیا، سسٹم شمال کی طرف بڑھ کر 24 گھنٹوں میں ڈپریشن کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم دباؤ بننے کے سبب شہر میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں، ہواؤں کی رفتار 30.6 کلو میٹر (17 ناٹیکل مائل) فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے۔
دوپہر کے بعد ہواؤں کی رفتار میں مزید اضافہ متوقع ہے اور زیادہ سے زیادہ رفتار 45 کلو میٹر (25 ناٹیکل مائل) تک تجاوز کر سکتی ہے۔
شہر کے مضافاتی علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔
گزشتہ روز، محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ ہندوستان کےشمالی کرناٹک، گوا کے ساحلوں سے دور موجود سائیکلونک گردش بحیرہ عرب تک پھیلی ہوئی ہے، اس کے زیراثر اسی علاقے میں کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی اس سسٹم کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بارشوں میں 5 جولائی سے اضافہ متوقع
— فائل فوٹومحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری مون سون کی بارشوں میں 5 جولائی سے اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ایک اور طاقتور سسٹم ملک میں وسیع پیمانے پر بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ یہ سسٹم 5 سے 10 جولائی کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کو متاثر کرے گا مگر کراچی سمیت سندھ میں اس سسٹم سے خاطر خواہ بارشیں ابھی نظر نہیں آ رہیں۔
کراچی میں آج صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی یا بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے اثرات سے کے پی، کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن اور ڈی جی خان میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں ندی نالوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے جبکہ نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 6 سے 8 جولائی کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔