Islam Times:
2025-05-23@01:30:09 GMT

لینڈ ریفارمز بل کو مسترد کرتے ہیں، سید علی رضوی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT

لینڈ ریفارمز بل کو مسترد کرتے ہیں، سید علی رضوی

 صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین آغا علی رضوی نے لینڈ ریفارم بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر قانون سازی کے حق میں ہیں، لیکن شرط یہ ہے کہ وہ قانون عوام کے حقوق کی محافظ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ ہم عوامی منشاء اور عوامی حقوق کے مخالف ہر اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم ہر قانون سازی کے حق میں ہیں، لیکن شرط یہ ہے کہ وہ قانون عوام کے حقوق کی محافظ ہو۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین آغا علی رضوی نے لینڈ ریفارم بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر قانون سازی کے حق میں ہیں، لیکن شرط یہ ہے کہ وہ قانون عوام کے حقوق کی محافظ ہو۔ عوامی منشاء اور عوامی حقوق کے مخالف ہر اقدام کی مزمت کرتے ہیں۔ ہر ظالمانہ فیصلوں کے خلاف مزاحمت بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد لینڈ ریفارم بل میں انجمن امامیہ اور دیگر تنظیموں کی سفارشات شامل نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ڈی جی ریڈیو ملازمین کے حقوق کے تحفظ میں ناکام ،ہٹا دیا جائے:  عرفان صدیقی

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات ونشریات کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈی جی ریڈیو اپنے ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں بری طرح ناکام رہا ہے اس لئے اسے فوری طورپر اپنے منصب سے الگ کردیا جائے ۔اجلاس میں شریک سینیٹر پرویز رشید، پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس بپی، سینیٹر فیصل واوڈا نے سینیٹر عرفان صدیقی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے قرار دیا کہ نااہلیت کا مظاہرہ کرنے والے عہدیدار کو فوری طورپر منصب سے ہٹا دیا جائے۔ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے پینشنرز اور ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے ایجنڈے پر بحث کے دوران سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ ریڈیو پاکستان کے ملازمین آج بھی وہ تنخواہ لے رہے ہیں جو انہیں جون 2023ء کے بجٹ میں دی گئی تھی بلکہ ابھی تک ان کے کئی ماہ کے بقایا جات بھی باقی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جون 2024ء میں تنخواہوں میں کئے جانے والے اضافے کا اطلاق ابھی تک ریڈیو پاکستان کے ملازمین پر نہیں ہوا اور وہ جون 2023 ء کی ہی تنخواہیں لے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلتستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء نے لینڈ ریفارمز بل کو مسترد کر دیا
  • وضاحت مسترد، ایمل ولی نے چیئرمین پی ٹی اے کیخلاف تحریک استحقاق پیش کردی
  • ڈی جی ریڈیو ملازمین کے حقوق کے تحفظ میں ناکام ،ہٹا دیا جائے:  عرفان صدیقی
  • شادی کیلئے کم از کم عمر 18 سال مقرر کرنے کے قانون کا خیر مقدم کرتے ہیں، آسٹریلین ہائی کمشنر
  • گلگت بلتستان کے عوام کو ڈوگرہ دور کے کالے قانون کے خاتمے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، بلاول بھٹو
  • لینڈ ریفارمز کے نام پر گلگت بلتستان کے عوام کو زمینوں سے محروم کر دیا گیا، الیاس صدیقی
  • گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مسترد کرتے ہیں، دفتر خارجہ
  • کرپٹ، نااہل اور بے حس حکمران ٹولہ عوام کا خون نچوڑنے پر تُلا ہوا ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
  • گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مسترد کرتے ہیں: دفتر خارجہ