نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بزدل ہے نہ ڈرتا، ہم نے حملہ کیا تو بتا کر کریں گے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ دورہ چین سے متعلق اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ چینی وزیر خارجہ کی خصوصی دعوت پر کیا گیا جہاں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ 23 اپریل سے 10 مئی تک میں تقریباً 60 ممالک کے ساتھ رابطے میں رہا، ہم نے ہمسایہ ممالک کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب کیا اور دنیا کو حقائق سے آگاہ کیا۔ بھارت سے متعلق بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے انڈیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان کسی سے نہیں ڈرتا، ہم نے کہا کہ اگر ہم حملہ کریں گے تو پہلے بتا کر کریں گے، ہم ان کی طرح بزدل نہیں ہیں۔ کشمیر کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ چین نے ایک بار پھر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا اگلا سیشن اسلام آباد میں ہوگا اور چینی وزیر خارجہ کو اس ضمن میں دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ حالیہ دورہ چین کے دوران منگل کو چینی حکام سے متعدد ملاقاتیں ہوئیں جبکہ بدھ کے روز پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی گئی، اس اجلاس میں افغان مہاجرین، علاقائی صورتحال اور تجارت سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ 19 اپریل کو کابل کے دورے کے دوران ہونے والے معاہدوں پر پاکستان میں مکمل عملدرآمد ہو چکا ہے، پاکستان پر یہ الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ ہم فیصلے تو کرتے ہیں لیکن ان پر عملدرآمد میں تاخیر کرتے ہیں مگر حالیہ اقدامات نے یہ تاثر غلط ثابت کر دیا۔ انہوں نے افغان وزیر خارجہ امیر متقی سے کیے گئے معاہدوں پر عملدرآمد کا بھی ذکر کیا، چین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا آغاز 21 مئی 1951 کو ہوا تھا جسے آج دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا اور تمام تر چیلنجز کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے کرتے ہوئے نے کہا کہ کریں گے

پڑھیں:

چین پاکستان کی خود مختاری کے تحفظ میں ساتھ دے گا: چینی وزیرِ خارجہ

—تصویر بشکریہ منسٹری آف فارن افیئرز

چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین پاکستان بھارت کے درمیان پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ چین پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا۔

اس حوالے سے چینی وزارتِ خارجہ نے جاری کیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای سے پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران چینی وزیرِ خارجہ نے یہ بات کہی ہے۔

چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا کہنا ہے کہ چین پاک بھارت تنازعات بات چیت سے حل کرنے کی کوششوں اور مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے نمٹانے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جامع، دیرپا جنگ بندی کے حصول اور بنیادی حل تلاش کرنے کی حمایت بھی کرتے ہیں، چین پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے یہ بھی کہا ہے کہ چین پاکستان کو صنعت، زراعت، توانائی، معدنی ذخائر کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہیے، چین پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف تعاون میں بھی اضافہ کرنا چاہیے۔

اس سے قبل نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر یو جیان چاؤ کی وفد سمیت ملاقات ہوئی۔

بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور کمیونسٹ پارٹی کے وزیر یو جیان چاؤ نے سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

چینی وزیر سے ملاقات میں اسحاق ڈار نے پاکستان کی خود مختاری اور بنیادی مفادات پر چین کی حمایت کو سراہا۔

اس موقع پر یو جیان چاؤ نے کہا کہ چین پاکستان کا آئرن برادر ہے اور پاکستان سے تعلقات کو ترجیح دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • چین نے اتفاق کیا خطے میں بحران کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے، اسحاق ڈار  
  • چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی ختم کریں گے، اسحاق ڈار
  • چین نے اتفاق کیا ہے خطے میں بحران کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے، اسحاق ڈار
  • معصوم بچوں کی شہادت پوری قوم کے لئے باعثِ رنج و الم ہے، وزیر اعظم نے آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنا کر مضبوط اور واضح پیغام دیا،انوارالحق کاکڑ
  • روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی جرات نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے بچوں پر وار کیا؛ عطا تارڑ
  • خضدار حملہ؛ بزدل دشمن میں روایتی جنگ لڑنے کی صلاحیت نہیں، ارکان قومی اسمبلی
  • چین پاکستان کی خود مختاری کے تحفظ میں ساتھ دے گا: چینی وزیرِ خارجہ
  • بھارت کا بلیم گیم بے نقاب ہوچکا‘ پاکستان نے الزامات کو غلط ثابت کیا : اسحاق ڈار