اسلام آباد:

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ خضدار کا واقعہ ناقابل برداشت ہے لہٰذا بھارت کی پراکسیسز باز آجائیں۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں پر عمل درآمد رہ گیا ہے، مستقبل کے لیے ایک کمیٹی ہو جس کے لائحہ عمل طے کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بارڈرز کھول کر 35 سے 40 ہزار لوگوں کو آنے دیا جس وجہ سے آج صورتحال کا سامنا ہے لیکن اس فتنہ کو ختم کرنا ہوگا، جو خطے کے لیے ناگزیر ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ کل جو خضدار میں بچوں پر حمل ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، یہ بہت اہم معاملہ ہے حکومت اسے سنجیدگی سے ڈیل کر رہی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں پاک افریقا دوستی کے اس اہم اجلاس کا حصہ ہوں، آج پاک افریقہ کے تاریخی و باہمی تعلقات اور دوستی کا دن ہے، پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ نے بھی پاک افریقا تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افریقا کو ٹیکسٹائل اور سرجیکل آئٹمز کی ایکسپورٹ کی آفر کی ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آئی ٹی اور زراعت سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افریقا کے درمیان کیپسٹی بلڈنگ کی ضرورت ہے، پاکستان اور افریقا کی دوستی مثالی ہے۔

عرفان صدیقی

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جانا چاہیے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے ہے اور پاکستان میں دہشتگردی کے لیے دہشتگردوں کو تربیت اور ہتھیار فراہم کر رہا ہے، بھارت ہمارے ہاں کلبھوشن بھی بھیجے گا اور دہشتگرد بھی پالے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ناراضگی کیسی کہ حقوق کے نام پر معصوم بچوں کو ذبح کر رہے ہیں، بلوچستان میں دہشت گردوں کو کچلنا ہوگا جس پر دو رائے نہیں ہونی چاہیے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ک معصوم بچوں کا خون بہانے والوں کی گردنیں اڑانی چاہئیں، بھارت کو سبق مل گیا وہ ہمیں زیر نہیں کرسکتا۔ جنرل عاصم منیر کا فیلڈ مارشل بننا پوری قوم کا افتخار ہے۔

شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اسکول بچوں کو اسکول جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا، دہشت گردی کے خلاف آپریشن کیے اور آج بھی نبرد آزما ہیں، ہم نے ہمیشہ لچک کا مظاہرہ کیا اور جارحیت پر جواب دیا، کلبھوشن یادیو کو پکڑا گیا جو اس طرح کے واقعات میں ملوث تھا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کئی ہماری پارٹی کے لوگ شہید ہوئے، ہم نے دہشت گردی میں محترمہ بینظیر بھٹو کو کھویا ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہمارے پاس بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں، بھارت اب تک کسی بھی واقعے کے ثبوت فراہم نہیں کر سکا، بھارت کی جانب سے عام لوگوں کو نشانہ بنایا گیا، 87 گھنٹے کی جنگ کے پہلے حملے میں بھی عام لوگوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان نے جوابی وار میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

سانحہ خضدار میں معصوم بچوں کی شہادت پر ایوان میں دعائے مغفرت کروائی گئی۔ ایوان میں سینیٹر شہادت اعوان نے دعا کروائی۔

سینیٹ میں پاک افریقا دوستی پر قردادار متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ قرارداد نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے پیش کی۔

قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان اور افریقا آپس میں تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں، افریقا نے ہمیشہ خطہ میں امن کی کوشش کا کردار ادا کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ نشانہ بنایا اسحاق ڈار

پڑھیں:

اسحاق ڈار سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے وفد کی ملاقات

سٹی 42 : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آئی ایم ایف کے مشرق وسطیٰ و وسط ایشیا کے شعبے کے ڈائریکٹر جہاد ازعور کی قیادت میں وفد نے نائب وزیر اعظم  اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔  معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ، اور ایف بی آر اور وزارت خارجہ کے افسر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ 

اسحاق ڈار نے توسیعی فنڈ سہولت  کے تحت پہلا جائزہ کامیابی سے مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون پر آئی ایم ایف سے اظہار تشکر کیا ۔  اسحاق ڈار  نے کہا کہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی  کے تحت معاونت پر بھی آئی ایم ایف کے مشکور ہیں ۔ انہوں نے پائیدار معاشی استحکام کے حصول، اہم ساختی اصلاحات پر عملدرآمد، اور طویل المدتی، جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ۔ 

 خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی

آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستان کی جاری اصلاحاتی کوششوں کی تعریف کی، اور پاکستان کے اقتصادی ترقی کے ایجنڈے کے لیے فنڈ کے مسلسل تعاون کا اعادہ کیا ۔ 

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے وفد کی ملاقات
  • سینیٹ اجلاس: خضدار حملہ ناقابل برداشت، بھارتی پراکیسز باز آ جائیں، اسحاق ڈار
  •  خضدار حملہ ناقابل برداشت، بھارتی پراکسیز باز آ جائیں: اسحاق ڈار
  • خضدار واقعہ قومی سانحہ ہے، دہشتگردوں کو بھارتی سرپرستی حاصل ہے، شیری رحمان
  • خضدار واقعہ: نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور، اسحاق ڈار
  •  اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں, غزہ پر ملالہ یوسفزئی کا دردناک بیان
  • ضیا الحسن لنجار کے گھر پر حملہ ناقابل برداشت ہے، وزیر داخلہ
  • ٹیکس چوری ناقابل برداشت، 70 برس کے بگاڑ کو ٹھیک کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے، وزیراعظم
  • دنیا جان چکی ہے پاکستان پر لگائے گئے تمام الزامات غلط تھے، اسحاق ڈار