امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معرکہ بُنیان مرصوص کے دوران ایک بار پھر پاکستانی عوام اور قیادت کے معترف  ہوگئے۔

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی امن پسندانہ پالیسیوں اور قیادت کی تعریف کی، صدرٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے لوگ اور قیادت اعلی معیار کے حامل ہیں، ہم نے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت سے تجارتی معاہدے کریں گے۔

دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارت نے اپنی واضح شکست دیکھ کرجنگ بندی کی اپیل کی، پھرہٹ دھرمی سےصدر ٹرمپ کو نشانہ بنایا، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی ثالثی کا اہم کردار تھا، جسے بھارت جھٹلاتا رہا۔

دفاعی ماہرین  نے کہا کہ بھارت کےجھوٹے بیانیے کو صدر ٹرمپ نے کھلے الفاظ میں رد کرتے ہوئے سچائی دنیا کے سامنے رکھ دی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اور قیادت

پڑھیں:

فوج کا کم وسائل میں بڑا معرکہ ، ہمیں پیٹ کاٹ کر دفاعی بجٹ بڑھانا ہو گا ، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاک افواج نے بھارتی فوج کے 258 لوگوں کو مارا، ہمیں اپنا پیٹ کاٹ کردفاعی بجٹ بڑھانا ہو گا۔

سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اب ترقیاتی نہیں دفاعی بجٹ کی بات کرنی ہے ، فوج نے کم وسائل میں بڑا معرکہ مارا ، تمام فورسز کی تنخواہوں کو ڈبل کرنا پڑے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیز فائر کا دفاع کرنا ہماری کمزوری نہیں ، حکومت دل بڑا کرے اور اپوزیشن کو ویلکم کرے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے اجلاس میں اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے ، بھارت وہ دشمن ہے جس میں دشمنی کا سلیقہ بھی نہیں ،بھارت دہشتگردوں کو وسائل فراہم کررہاہے ،دہشتگردوں کو کچلنا چاہیے ،ان کومذاکرات کی میز پر نہیں لا سکتے۔پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بھارت دہشتگردوں کو تربیت اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے ، خضدار میں دوسرا اے پی ایس واقعہ کرنے کی کوشش کی گئی،دہشتگردوں کے خلاف سخت آپریشن کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فوج کا کم وسائل میں بڑا معرکہ ، ہمیں پیٹ کاٹ کر دفاعی بجٹ بڑھانا ہو گا ، فیصل واوڈا
  • پاکستانی عوام باصلاحیت، قیادت بہترین ہے، صدر ٹرمپ
  • پاکستان اور بھارت کو فوری جنگ بندی کرنے اور تجارت کرنے کو کہا، صدرٹرمپ
  • امریکی صدر ٹرمپ کا جدید ترین دفاعی سسٹم ‘گولڈن ڈوم’ منصوبے کا اعلان
  • بنیان مرصوص میں بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی پر لندن میں یوم تشکر کی تقریب
  • معرکہ حق میں بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی پر لندن میں یوم تشکر کی تقریب
  • ڈونالڈ ٹرمپ کا جدید ترین دفاعی سسٹم "گولڈن ڈوم" کے منصوبے کا اعلان
  • خلائی جنگ کی تیاری؟ ٹرمپ نے جدید ترین دفاعی نظام گولڈن ڈوم کا اعلان کر دیا
  • حکومت نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی