سپریم کورٹ میں عوامی سہولت مرکز کے قیام کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
سپریم کورٹ میں عوامی سہولت مرکز کے قیام کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے 7 ماہ میں سزائے موت کے 52 فیصد مقدمات نمٹا دیے
جمعرات کے روز سپریم کورٹ نے عوامی سہولت مرکز کے قیام کا سنگ بنیاد رکھا،مقصد سائلین اور شہریوں کو عدالتی خدمات کی فراہمی کے مرکز میں لانا ہے، مرکز 2 ماہ میں مکمل کیا جائے گا، جس پر تعمیراتی کام فوری شروع کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کردیا
سنگ بنیاد سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کے چیئرمین جسٹس جمال خان مندوخیل نے رکھا، تقریب میں چیف جسٹس پاکستان، سپریم کورٹ ججز نے شرکت کی جبکہ تقریب میں اٹارنی جنرل اور سپریم کورٹ بار کے نماٸندے بھی موجود تھے۔
عوام کو تمام عدالتی خدمات ایک چھت تلے فراہم ہوں گی، چیف جسٹساس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ سائلین عدالتی اصلاحات کا محور ہیں، عوامی مرکز جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا اور عوام کو تمام عدالتی خدمات ایک چھت تلے فراہم ہوں گی، مرکز سے انصاف کی فراہمی تیز اور شفاف ہو گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news سپریم کورٹ سنگ بنیاد عوامی سہولت مرکز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ سنگ بنیاد عوامی سہولت مرکز عوامی سہولت مرکز سپریم کورٹ سنگ بنیاد
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے ساس سسر قتل کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ساس سسر کے قتل کے ملزم اکرم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی۔
عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ کا عمر قید کی سزا کا فیصلہ برقرار رکھا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ میاں بیوی میں جھگڑا نہیں تھا تو ساس سسر کو قتل کیوں کیا؟ دن دیہاڑے 2 لوگوں کو قتل کر دیا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ بیوی ناراض ہوکر میکے بیٹھی تھی۔ ملزم کے وکیل پرنس ریحان نے عدالت کو بتایا کہ میرا موکل بیوی کو منانے کے لیے میکے گیا تھا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ وکیل صاحب آپ تو لگتا ہے بغیر ریاست کے پرنس ہیں۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ 2 بندے مار دیے اور ملزم کہتا ہے مجھے غصہ آگیا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے سوال کیا کہ بیوی کو منانے گیا تھا تو ساتھ پستول لے کر کیوں گیا؟۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ مدعی بھی ایف آئی آر کے اندراج میں جھوٹ بولتے ہیں۔ قتل شوہر نے کیا، ایف آئی آر میں مجرم کے والد خالق کا نام بھی ڈال دیا۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ مدعی سچ بولے تو فوجداری مقدمات میں کوئی ملزم بھی بری نہ ہو۔
واضح رہے کہ مجرم اکرم کو ساس سسر کے قتل پر ٹرائل کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی جب کہ لاہور ہائیکورٹ نے سزا کو سزائے موت سے عمرقید میں تبدیل کردیا تھا۔