چین کے ساتھ دفاعی تعاون پاکستان کی تذویراتی طاقت کی بنیاد ہے، سردار ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دفاعی تعاون پاکستان کی تذویراتی طاقت کی بنیاد ہے، جے ایف 17 تھنڈر ، جے 10 سی اور پی ایل 15 میزائل پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا مظہر ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاک-چین دوستی کے 74 سالہ جشن کی تقریب میں شرکت کی۔
سردار ایاز صادق نے تقریب سے خطاب میں خضدارمیں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے معصوم بچوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دے گا۔
پاک چین دوستی پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی تاریخی تعلقات، باہمی اعتماد کی زندہ مثال ہیں، چین-پاکستان شراکت داری، استحکام اور ترقی کی علامت ہے۔
تقریب میں چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے بھی اپنے خطاب میں پاکستان کو برادرانہ دوست ملک قرار دیا، اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان 74 سال پر محیط تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایاز صادق نے
پڑھیں:
گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی آج جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
جی بی کے تمام اضلاع میں جشن آزادی کی تقاریب ہوں گی جبکہ آج صوبے بھر میں عام تعطیل ہے۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب چنار باغ گلگت میں یادگار شہداء پر ہو گی۔ ہیلی پیڈ چوک جوٹیال پر بھی خصوصی تقریب ہو گی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری خصوصی شریک ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی آج جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ جی بی کے تمام اضلاع میں جشن آزادی کی تقاریب ہوں گی جبکہ آج صوبے بھر میں عام تعطیل ہے۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب چنار باغ گلگت میں یادگار شہداء پر ہو گی۔ ہیلی پیڈ چوک جوٹیال پر بھی خصوصی تقریب ہو گی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری خصوصی شریک ہوں گے۔ گلگت میں اتحاد چوک پر عوامی ایکشن کمیٹی نے آج سہ پہر دو بجے جلسہ عام کا بھی اعلان کر رکھا ہے جس میں جی بی کی محرومیوں اور زیادتیوں پر خصوصی گفتگو ہو گی۔ یاد رہے کہ یکم نومبر 1947ء کو جی بی کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی تھی۔ یکم نومبر کو گلگت آزاد ہوا تھا جبکہ 14 اگست 1948ء کو بلتستان کے عوام نے بھی ڈوگروں کو مار بھگا کر آزادی حاصل کی تھی۔