پی ایس ایل ایلیمینیٹر: کراچی کنگز کی لاہور قلندرز کیخلاف بیٹنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے پہلے ایلیمنیٹر میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔
ناک آؤٹ مرحلے کے اس میچ میں دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔
واضح رہے پہلے کوالیفائر میں کوائٹہ گلیڈی ایٹرز اسلام آباد کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔
آج کے میچ کی فاتح ٹیم دوسرے ایلیمینیٹر میں فائنل میں پہنچنے کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدِ مقابل آئے گی۔
اسکواڈ:
لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، کوشل پریرا (وکٹ کیپر) ، بھانوکا راجا پکشے، شکیب الحسن، آصف علی، شاہین آفریدی (کپتان)، سلمان مرزا، زمان خان اور حارث رؤف
کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹم سائیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، فواد علی، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
افغانستان سے مذاکرات پر اعتماد میں نہیں لیا گیا 10 رکنی کابینہ کو حتمی شکل دے دی: سہیل آفریدی
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے پاک افغان مذاکرات میں صوبہ بھی سٹیک ہولڈر ہے مگر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ہمارا واضح موقف ہے کہ خیبر پی کے کے فیصلے اب بند کمروں میں نہیں ہونے چاہئیں۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پی کے سے تجربہ گاہ بنا دیا گیا ہے، 22 آپریشنز اور 14 ہزار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے باوجود دہشت گردی کیوں ختم نہیں ہوئی۔ کولیٹرل ڈیمج کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے، بنیادی انسانی حقوق اس صوبے میں پامال نہیں ہوں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ 10سے زائد رکنی کابینہ پہلے مرحلے میں فائنل کی گئی ہے، باقی کابینہ کے ارکان بھی زیر غور ہیں۔ کارکنوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں، ابھی بانی سے ملاقات کے لیے جا رہا ہوں، ملاقات کے بعد کابینہ کا اعلامیہ جاری ہو جائے گا۔وزیراعلیٰ نے وزراء کی سمری گورنر خیبر پی کے کو بھیج دی ہے۔ ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق وزراء کے ناموں کی سمری پر دستخط کر دیئے۔ نئی صوبائی کابینہ کے ارکان آج سہ پہر تین بجے حلف اٹھائیں گے۔ کابینہ میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللہ، شفیع جان، خلیق الرحمن، ڈاکٹر امجد، ریاض خان، فخر جہاں، تاج محمد ترند اور سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم شامل ہیں۔