آئرش کپتان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے نئی تاریخ رقم کرڈالی۔
ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 124 سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی۔
اس میچ میں کپتان پال اسٹرلنگ نے کیرئیر کے 10 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کیا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنیوالے پہلے آئرش بیٹر بنے۔
مزید پڑھیں: شاہین بنگلادیش کیخلاف کیوں اسکواڈ میں شامل نہیں، وجہ سامنے آگئی
آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے، اینڈریو بالبرنی نے 112، ہیری ٹیکٹر نے 56 اور کپتان پال اسٹرلنگ نے 54 رنز اسکور کیے۔
ہدف کے تعاقب میں مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم 35 ویں اوور میں 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی نے نئے ریکارڈ بناڈالے
پال اسٹرلنگ آئرلینڈ کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کیے، دائیں ہاتھ کے بیٹر نے آئرلینڈ کیلئے ٹی20 انٹرنیشنلز میں 3656، ٹیسٹ میں 382 اور ون ڈے میں 5979 رنز اسکور کیے ہیں جو مجموعی طور پر 10 ہزار 17 رنز بنتے ہیں۔
واضح رہے کہ آئرلینڈ کی فتح نے ویسٹ انڈیز کے ورلڈکپ 2027 میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے خواب کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پال اسٹرلنگ ویسٹ انڈیز ا ئرلینڈ میچ میں
پڑھیں:
ویان ملڈر نے برائن لارا کا تاریخی ریکارڈ توڑنے سے پہلے اننگز ڈکلیر کردی
ویسٹ انڈیز کے سابق ممتاز بلے باز برائن لارا کا 21 سال پرانا تاریخی ریکارڈ ٹوٹنے سے بال بال بچ گیا۔
بلاوایو میں جنوبی افریقا اور زمبابوے کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں کھیل کے دوسرے دن جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز 626 رنز 5 وکٹ کے نقصان پر ڈکلیئر کردی۔
اننگز ڈکلیئر کرنے سے پہلے کھانے کے وقفے تک جنوبی افریقا کی طرف سے کپتان ویان ملڈر 367 رنز اور کائلے ویریئن 42 رنز کے ساتھ کریز پر تھے، جنوبی افریقا کا مجموعی اسکور 626 رنز تھا۔
مزید پڑھیں: جنوبی افریقی کپتان ویان ملڈر نے ٹیسٹ کے پہلے روز ریکارڈز کے انبار لگا دیے
شائقین کو اس بات کا انتظار تھا کہ جنوبی افریقی کپتان جو 400 رنز سے صرف 33 رنز کی دوری پر تھے، برائن لارا کا 21 سال پرانا تاریخی ریکارڈ توڑ دیں گے مگر جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ سامنے آگیا جس کے باعث برائن لارا کا ریکارڈ ٹوٹنے سے بچ گیا۔
برائن لارا نے جب 2004 میں انگلینڈ کے خلاف ناقابل شکست 400 رنز بنائے تھے، شائقین منتظر تھے کہ آج شاید ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے مگر جنوبی افریقا نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کرکے سب کو حیران کردیا۔