سری لنکا میں نمک کا بحران شدت اختیار کر گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
جنوبی ایشیا میں سمندر سے گھرے ملک سری لنکا میں نمک کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ شہری دُگنی قیمت سے زیادہ میں نمک خریدنے پر مجبور ہوگئے۔
سری لنکا (بحر ہند میں موجود جزیرہ) کو اس وقت شدید بارشوں کے باعث نمک کی قلت کا سامنا ہے۔
قلت کی وجہ سے سری لنکن شہری معمول کی قیمت سے دُگنی سے زیادہ قیمت پر نمک خریدنے پر مجبور ہیں۔ نمک کا ایک کلو گرام کا پیکٹ اس وقت 412 سے 469 پاکستانی روپے کے درمیان فروخت کیا جا رہا ہے۔
سری لنکن شہری مارکیٹوں میں نمک کے خالی شیلف کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں اور نمک کی تلاش کے متعلق بتا رہے ہیں۔
ڈیلی مرر کی ایڈیٹر جمیلہ حسین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ نمک کی شدید قلت ہے۔ سپر مارکیٹوں میں نمک کے شیلف خالی ہو رہے ہیں۔
There is a severe shortage of salt.
Supermarket shelves are running out of salt and consumers are getting frustrated! — Jamila Husain (@Jamz5251) May 21, 2025
ایک اور صارف نے ٹویٹ میں لکھا کہ کئی دنوں کی تلاش کے بعد بالآخر نمک بورالیسگووما (شہر) سے مل گیا۔
Had to hunt for salt for the past few days and finally found salt in Boralasgamuwa
Another day in Sri Lanka
Wonder if we cant get rid of the shortages with AI pic.twitter.com/binvq170aA
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد:عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔