کراچی کے صارفین کیلیے اچھی خبر؛ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کتنی کمی ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اسلام آباد:
شہر قائد کے باسیوں کے لیے اچھی خبرہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں 5 روپے 02 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ 5 روپے 02 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے۔
کے الیکٹرک حکام کے مطابق درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو 6 ارب 79 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
تفصیلی سماعت کے بعد نیپرا نے کےالیکٹرک کی مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، جس کا تفصیلی فیصلہ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کی کمی آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 55 ہزار 500 روپےہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 4 ہزار 783 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاو 15 ڈالر کم ہوکر 3335 ڈالر فی اونس ہے۔
Post Views: 5