محکمہ بلدیات نےمالی سال کےبجٹ کیلئے400ارب مانگ لیے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
قیصر کھوکھر : محکمہ بلدیات نےمالی سال کےبجٹ کیلئے400ارب مانگ لیے۔
بجٹ ترقیاتی منصوبوں کے لئے مانگا گیا۔والڈ سٹی منصوبوں کیلئے 32 ارب روپےمانگے گئے۔مثالی گاؤں منصوبے کے لیے 60 ارب روپے مانگے گئے۔سٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے 300 ارب روپے مانگے گئے۔
جوہڑ اور پارک کی بحالی کے لیے 5 ارب روپے مانگے گئے۔یو سی کے دفاتر بنانے کے لئے پانچ ارب روپے مانگے گئے۔مقبرستانوں کی چار دیواری بنانے کے لئے 3 ارب مانگے گئے۔محکمہ بلدیات نے یہ بجٹ ڈیمانڈ پی اینڈ ڈی کو ارسال کر دیا۔
خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ارب روپے مانگے گئے کے لئے
پڑھیں:
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
— فائل فوٹوکراچی میں آج صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مرطوب اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آج صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی یا بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔