معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے اپنے خاندانی تعلق کا انکشاف کیا ہے۔

نادیہ خان نے اپنے مارننگ شو میں ایک تصویر دکھائی جس میں 4 دوست ایک تفریحی مقام پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس تصویر میں ان کے شوہر فیصل راؤ اور ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد موجود ہیں۔ ادکارہ کے مطابق یہ تصویر 1989 کی ہے اور یہ سب فائٹر پائلٹس تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ جب ان کی 2021ء میں فیصل سے شادی ہوئی تو انہیں بتایا گیا کہ ان کے 3 بھائی ہیں، مگر پھر فیصل نے کہا کہ میرا ایک اور بھائی بھی ہے جس کا نام اورنگزیب ہے اور وہ ایک زبردست فائٹر پائلٹ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ دونوں گھنٹوں فون پر بات کرتے تھے، پھر میں ان سے ملی، ان کی فیملی بہت شاندار ہے، اور اگر ان کے گھر کی جلیبی نہ کھائی تو سمجھیں کچھ نہ کھایا۔

نادیہ خان نے کہا کہ جب میں پہلی بار اورنگزیب بھائی اور ان کی فیملی سے ملیں تو وہ صرف پاکستان کے بارے میں ہی بات کر رہے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ہم سب اورنگزیب بھائی سے اتنے متاثر ہیں کہ میرے شوہر اکثر کہتے ہیں کہ میرا بیٹا اورنگزیب جیسا بنے میری طرح نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر وائرل، لوگ انہیں زیادہ کیوں پسند کررہے ہیں؟

نادیہ خان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صاردین نے ان پر خوب تنقید کی۔ صارفین نے کہا آپ اورنگزیب احمد کی پرانی تصویر دکھا رہی ہیں آپ کے پاس کوئی نئی تصویر نہیں ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ناکامی میں کوئی پہچانتا نہیں لیکن کامیابی کے بعد سب رشتہ دار بن جاتے ہیں۔ ایک اور صارف نے کہا کہ پہلے کوئی ذکر نہیں تھا لیکن اب وہ بھائی بن گئے ہیں۔

عظمیٰ احمد لکھتی ہیں کہ آپ کی شادی کی تصاویر میں اورنگزیب احمد کی فیملی کے ساتھ کوئی تصویر ہے تو وہ شیئر کریں۔ جبکہ ایک صارف نے طنزیہ کہا کہ کیا اورنگزیب سر کو پتہ ہے کہ آپ کے شوہر ان سے اتنی لمبی باتیں کرتے تھے؟ عائشہ عنایت نے کہا کہ نادیہ خان خبروں میں رہنے کے لیے کچھ بھی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’نیشنل کرش اورنگزیب احمد شادی شدہ ہیں‘، مشہور شخصیات کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو ناکو چنے چبوا دیے، جس کے بعد ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر چھاگئے اور حالیہ دنوں میں پاکستان بھر میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئے۔ ان کی مقبولیت اُس وقت مزید بڑھ گئی جب پاک فضائیہ نے کامیابی کے ساتھ 6 بھارتی طیارے مار گرائے۔

اورنگزیب احمد کا پیشہ ورانہ اعتماد، دلچسپ اندازِ گفتگو اور مزاحیہ لہجہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین ان کی بہادری کی تعریف کر رہے ہیں وہیں وہ لڑکیوں اور خواتین کا نیا کرش قرار دیے جا رہے ہیں۔ کئی خواتین ان کی انسٹاگرام اور دیگر آئی ڈیز مانگتے ہوئے بھی دکھائی دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: وائس مارشل اورنگزیب احمد ایئر وائس مارشل اورنگزیب سوشل میڈیا نادیہ خان نے کہا کہ کے بعد

پڑھیں:

کراچی: پسند کی شادی پر فائرنگ، 2 جاں بحق، حملہ آور خاتون کو لے گئے

کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاون میں پسند فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پسند کی شادی پر پیش آیا، لڑکی کے ورثاء کی فائرنگ سے لڑکےکا ماموں اور بھانجا جاں بحق ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے، واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، چند ماہ قبل مقتول شمن نے بولان میں صائمہ سے پسند کی شادی کی تھی۔

دہرے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ منگھوپیر میں درج کرلیا گیا، مدعی کے مطابق بھانجا 4 روز قبل ایک خاتون کو شادی کی غرض سے بولان سے گھر لایا تھا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق آج صبح ہمارےگھر پرحملہ ہوا، بھائی اور بھانجے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق گھر پہنچا تو زخمی بھائی نے بتایا 5 رشتےداروں نے گھر پر فائرنگ کی، فائرنگ کے بعد ملزمان مقتول بھانجے کے ہمراہ آنے والی خاتون کو بھی لے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق مدعی نے مقدمے میں غلام حیدر، محمد صادق، سرور، عبدالمنان اور عبدالسلام کو نامزد کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہید غزہ، خلیل احمد کھوکھر
  • کراچی: پسند کی شادی پر فائرنگ، 2 جاں بحق، حملہ آور خاتون کو لے گئے
  • پی اے اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی بھرتی کا پیپر لیک ہونے کا انکشاف
  • عزت دیں گی تو عزت ملے گی، زرنش کا نادیہ خان پر طنزیہ وار
  • بھارت نے عالمی میڈیا کی شدید تنقید کے بعد رائٹرز کا ایکس اکاؤنٹ بحال کر دیا
  • وادئی یارخون سے آگے ؛  کرومبر جھیل کا دل چسپ سفرنامہ (پہلی قسط)
  • 13شیر تحویل میں‘5افراد گرفتار‘ جنگلی حیات کا کاروبار ناقابل برداشت : مریم اورنگزیب
  • اسپیکر تنخواہ تنازع،حنیف عباسی کی خواجہ آصف پر تنقید،ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام
  • یاسر حسین کا طنزیہ حملہ: نادیہ خان کی قانونی دھمکیوں کو ہوا میں اڑا دیا
  • عزت دینے سے عزت ملتی ہے، زرنش خان کی نادیہ خان پر تنقید