ایئر وائس مارشل اورنگزیب سے قریبی رشتہ ہے؛ نادیہ خان کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد ان کے قریبی رشتہ دار ہیں۔
اس بات کا انکشاف نادیہ خان نے اپنے مارننگ شو میں کیا۔ انھوں نے ایئر وائس مارشل سے اپنا رشتہ بتاتے ہوئے کہا اورنگزیب احمد ان کے شوہر فیصل راؤ کے قریبی دوست ہیں۔
نادیہ خان نے ایک تصویر کا بھی زکر کیا جس میں ان کے شوہر فیصل راؤ اور ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد موجود ہیں۔
ادکارہ نے مزید کہا کہ یہ تصویر 1989 کی ہے۔ یہ سب فائٹر پائلٹس تھے اور میں ایئر وائس مارشل اورنگزیب کو ہمیشہ اورنگزیب بھائی کہتی ہوں۔
میزبان نادیہ خان نے بتایا کہ جب میری فیصل سے شادی ہوئی تو پہلے تو انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے تین بھائی ہیں لیکن بعد میں کہا میرا ایک بھائی اور بھی ہے۔
نادیہ خان کے بقول ان کے شوہر نے مزید بتایا تھا کہ وہ بھائی اورنگزیب ہے جو ایک بہت ہی قابل فائٹر پائلٹ ہے۔ میں تمہیں بھی اس سے ملواؤں گا۔
اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے بتایا کہ میرے شوہر اور اورنگزیب بھائی گھنٹوں فون پر باتیں کرتے تھے اور پھر میری بھی ان سے اور ان کے خاندان سے ملاقات ہوئی۔
نادیہ خان نے کہا کہ جب میں پہلی بار اورنگزیب بھائی اور ان کی فیملی سے ملی تو وہ صرف پاکستان کے بارے میں ہی بات کر رہے تھے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اس سے مجھے اندازہ ہوا کہ اورنگزیب بھائی پاکستان سے کتنی زیادہ محبت کرتے ہیں۔
نادیہ خان نے بتایا کہ ہم سب اورنگزیب بھائی سے اتنے متاثر ہیں کہ میرے شوہر اکثر کہتے ہیں کہ میرا بیٹا اورنگزیب جیسا بنے، میری طرح نہیں۔
میزبان نادیہ خان نے کہا کہ اورنگزیب بھائی کی بیوی بھی بہت ہی نفیس خاتون ہیں اور ان کے بچے بھی بہت اچھے ہیں۔
نادیہ خان کے اس انٹرویو کو جہاں کچھ لوگوں نے ایئر وائس مارشل سے متعلق معلومات دینے پر سراہا تو وہیں اکثر نے تنقید بھی کی۔
صارفین نے کہا کہ نادیہ خان کو آن ایئر کسی کے اور ان کے خاندان کے بارے میں گفتگو نہیں کرنا چاہیے۔ یہ سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایئر وائس مارشل اورنگزیب بھائی میزبان نادیہ نادیہ خان نے نے بتایا کہا کہ اور ان
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔