City 42:
2025-07-08@22:20:59 GMT

پاکستانی عازمین کی حجاز مقدس روانگی کا سلسلہ جاری

اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT

ویب ڈیسک:  پاکستانی عازمینِ حج کی حجاز مقدس آمد کا سلسلہ جاری,  اب تک 244 حج پروازوں کے ذریعے 55 ہزار 642 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

 آج مزید 19 پروازوں کے ذریعے 4 ہزار 558 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق  حج پروازوں کا سلسلہ 31 مئی تک جاری رہے گا،  منیٰ اور عرفات میں خیموں اور دیگر سہولیات کی تیاری اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔

برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا  

 مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین کی اعلیٰ معیار کے کھانوں سے تواضع جاری ہے۔مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کے قریب واقع مرکزیہ میں تمام عازمین کو سو فیصد رہائش فراہم کر دی گئی ہے۔

 مکہ مکرمہ میں سرکاری عازمین کو عزیزیہ، بطحا قریش اور نسیم کے علاقوں میں رہائش دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

حج 2026 کے لیے 2 لاکھ پاکستانیوں نے رجسٹریشن کرالی 

 

آئندہ سال حج کے لیے 2 لاکھ پاکستانیوں نے رجسٹریشن کرالی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا کل آخری دن ہے اور عازمین حج رجسٹریشن گھر بیٹھے آن لائن بھی کرا سکتے ہیں۔
ترجمان کاکہنا تھاکہ حج رجسٹریشن کےلیے کوئی فیس ادا نہیں کرنا ہوگی اور حج 2026 کےلیے قبل ازوقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔
ترجمان نے بتایاکہ رجسٹریشن کرانے والے درخواستگزار ہی حج 2026 کےاہل تصور ہوں گے، حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج اسکیم منتخب کرسکیں گے، اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کےمطابق الگ سےجاری کیےجائیں گے۔
ترجمان کے مطابق حج رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پرکی جارہی ہے، حج رجسٹریشن مکمل ہونے پر اعدادوشمار سے متعلق سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا اور رجسٹریشن کی بنیاد پرحکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • حج 2026: عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا کل آخری روز
  • حج 2026 کے لیے 2 لاکھ پاکستانیوں نے رجسٹریشن کرالی 
  • پاکستانی ایئر لائنز کی برطانیہ میں بحالی پر پیشرفت، برطانوی ٹیم آڈٹ کیلئے پہنچ گئی
  • حج 2026 کیلئے عازمین کی رجسٹریشن میں ایک روز باقی
  • حج 2026؛عازمین کی رجسٹریشن میں ایک روز رہ گیا
  • ہر خستہ حال عمارت کے رہائشی افراد کو متبادل جگہ فراہم کرنا ممکن نہیں، شرجیل میمن
  • اب مکہ مکرمہ میں زمزم کا پانی کیسے ملا کرے گا؟ نیا نظام رائج
  • پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، سویڈن کا اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
  • غزہ میں اسرائیلی درندگی کا سلسلہ جاری، مزید 78 فلسطینی شہید،عالمی اداروں کی اپیلوں کے باوجود حملے جاری
  • مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہے گا